Al-Risala · November 1993 · page 47

خبرنامه اسلامی مرکز : ۹۱

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴۷

پیرس (فرانس) کی ایک خاتون مریم غالمى (Dr Marian Ghalui) جدید اسلامی تحریکوں پر ریسرچ کر رہی ہیں۔ انھوں نے ۱۲ اگست ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا اس سلسلہ میں تفصیلی انٹرویو لیا۔ تحریکی مسائل کے مختلف پہلو زیر بحث آئے۔ یہ ریسرچ وہ پیرس یونی ورسٹی کے شعبہ سماجیات کے تحت کر رہی ہیں۔

دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) کے ہال میں ۱۵ اگست ۱۹۹۳ کو یوم آزادی کی تقریب سے ایک جلسہ ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور وہاں ایک مفصل تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا ـــــــــ انڈیا کی تعمیر و ترقی کا مسئلہ۔ ریاض کی جامعۃ الامام کے چھ عرب اساتذہ کا وفد دکتر عبد العزیز بن عبد اللہ العمار کی قیادت میں ۱۵ اگست ۱۹۹۳ کو مرکز میں آیا اور صدر اسلامی مرکز سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کا موضوع مرکز کی سرگرمیوں سے لے کر ملت اسلامیہ کے مسائل تک محیط تھا۔ آئی وٹنس (Eyewitness) کی ویڈیو ٹیم ۱۸ اگست ۱۹۹۳ کو اسلامی مرکز میں آئی اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ویڈیو پر ریکارڈ کیا گیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اسلام سے تھا۔ اسلام میں بندہ اور خدا کا تعلق، اسلام میں علماء کا مقام، اسلام میں شوہر اور بیوی کے حقوق، اسلام میں جدید تقاضوں کا حکم، وغیرہ امور پر سوال و جواب کی صورت میں وضاحت کی گئی۔

آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی دو تقریر نشر کی گئی۔ ایک ۲ ستمبر ۱۹۹۳ کو اور دوسری ۹ ستمبر ۱۹۹۳ کو۔ دونوں کا موضوع اخلاقی تعلیمات تھا۔ دونوں میں یہ بتایا گیا کہ بہتر سماج بنانے کے لیے افراد کے اندر کون سے اخلاقی اوصاف کا ہونا ضروری ہے۔ ہندی روزنامہ ہندوستان (دہلی) کے نمائندہ مسٹر موہن سنگھ نے ۲۱ اگست ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ اس میں ہندوستانی مسلمانوں کے مختلف مسائل زیر بحث آئے۔

ہفت روزہ نئی دنیا (دہلی) کے نمائندہ نے ۲۴ اگست ۱۹۹۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اس کا موضوع سیرت رسول تھا۔ یہ انٹرویو اخبار کے سیرت نمبر کے لیے تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page