Al-Risala · November 1993 · page 48

خبرنامه اسلامی مرکز : ۹۱

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۳، صفحہ ۴۸

-۱۲ ریڈیو آسٹریلیا کے نمائندہ مقیم دہلی نے ۲۴ اگست ۱۹۹۲ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا مختصر انٹرویو لیا۔ اس انٹرویو کا تعلق تطلیقاتِ ثلاثہ کے مسئلے سے تھا۔ انہیں اس سلسلہ میں دونوں نقطہ نظر بتا دیے گئے۔

-۱۳ ۲۴ اگست ۱۹۹۳ کئی شام کونئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ایک کانفرنس تھی۔ دہلی اور دہلی کے باہر کے لوگ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس کا نظم بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا تھا۔ ان کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور قرآنی آیت الصلح خیر کی روشنی میں ایک تقریر کی۔

-۱۴ رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب کی وزارت اوقاف کے زیر اہتمام کولمبو میں ایشیائی مسلمانوں کے مسائل پر ایک کانفرنس ۲۶ - ۲۸ اگست ۱۹۹۳ کو ہوئی۔ اس کے دعوت نامہ پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ وہاں ایک عربی مقالہ پڑھا اور مباحثہ میں شرکت کی۔ اس کی تفصیلی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کی جائے گی۔

-۱۵ انگریزی ہفت روزہ انڈیا ٹوڈے کے اسپیشل کرسپانڈنٹ مسٹر فرزند احمد نے ۶ ستمبر ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کا ملی منصوبہ یا ان کی سیاسی پالیسی کیا ہونا چاہیے۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ مسلمانوں کی ملی پالیسی مخالفت غیر پر مبنی ہونے کے بجائے تعمیر خویش پر مبنی ہونا چاہیے۔ -۱۶ نیویارک میں کچھ لوگوں نے مکتبہ الرسالہ کی شاخ قائم کی ہے۔ وہ الرسالہ کی انگریزی مطبوعات کو دوبارہ چھاپ کر پھیلا رہے ہیں۔ حال میں انھوں نے دی ٹیچنگز آف اسلام دینی تعلیم کا انگریزی ترجمہ) اور دوسری کی انگریزی کتابیں فوٹو کاپی کے ذریعہ خوب صورت انداز میں چھپوائی ہیں اور ان کو امریکہ میں پھیلا رہے ہیں۔ اسی قسم کا کام کچھ عرب نوجوان یورپ میں بھی کر رہے ہیں۔

-۱۷ ایک نئی کتاب تیار ہوئی ہے ۔ اس کا نام " عظمتِ اسلام " ہے۔ وہ تقریباً ۵۰۰ صفحہ پر مشتمل ہے۔ اس میں اسلام کے مختلف پر عظمت پہلو بیان کیے گئے ہیں جن کا تعلق نظریہ سے بھی ہے اور تاریخ سے بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1993 All issues

Printed page