Al-Risala · February 1993 · page 31

Flying in winter still hazardous

الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۳۱

وعقليات" کے ساتھ ایک خط والی ڈکن کو بھیجا۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے فلسفہ کے شعبہ کے لئے ایسے شخص کو منتخب کیا ہے جس کے ہاتھ پر فلسفہ مشرف بہ اسلام ہوا ہے (قومی آواز، ۸ مارچ ۱۹۹۲) یہاں حبیب بھائی کے ذاتی کتب خانہ میں ایک کتاب دیکھی۔ وہ بزنس مینجمنٹ کے موضوع پر تھی۔ اس نام یہ ہے :۔

The Art of Japanese Management, by Anthony G. Athos, and Richard Tanner Pascale. اس کتاب میں بہت سی کام کی باتیں تھیں۔ اس کتاب کا خلاصہ اس کے اس جملہ میں تھا کہ کوالٹی کبھی اتفاقی طور پر حاصل نہیں ہوتی، وہ ہمیشہ ہوش مندانہ محنت کا نتیجہ ہوتی ہے : Quality is never an incident. It is always the result of intelligent effort. حبیب بھائی کو آگئے ۔ وہاں ان کی ملاقات ایک مسیحی پادری سے ہوئی۔ اس نے کہا کہ عیسیٰ خدا کے بیٹے ہیں۔ اس کی دلیل یہ تھی کہ ہر آدمی ایک باپ سے پیدا ہوتا ہے۔ آپ بھی ایک باپ سے پیدا ہوئے ہیں۔ مگر عیسیٰ مسیح کا کوئی باپ نہیں وہ براہِ راست خدا سے پیدا ہوئے ۔ ہم اور آپ انسان کے بیٹے ہیں۔ مگر عیسیٰ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔

حبیب بھائی نے کہا کہ مسیح کی تو پھر بھی ایک ماں تھی۔ مگر آدم کی تو نہ ماں تھی اور نہ باپ۔ اس لیے آپ کے اصول کے مطابق آدم زیادہ حقیقی طور پر خدا کے بیٹے تھے۔ اس لئے آپ کو ماننا چاہئے کہ آدم خدا کے بیٹے تھے اور بقیہ انسان آدم کے بیٹے، اس لئے آپ کے اصول کے مطابق میں خدا کا پوتا ہوا :

So Adam was the son of God, and I am a grandson of God. یہ سن کر پادری چپ ہو گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کا کیا جواب دے۔ حق تمام حقیقتوں کے مطابق ہے اور باطل تمام حقیقتوں کے غیر مطابق۔ یہی حق کی سب سے بڑی طاقت ہے اور یہی باطل کی سب سے بڑی کمزوری۔

ایک گجراتی بچہ بڑا ذہین تھا۔ کچھ بڑے لوگ بیٹھے ہوئے بات کر رہے تھے۔ ہر ایک اپنی

‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues

Printed page