Al-Risala · February 1993 · page 32

Flying in winter still hazardous

الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۳۲

کامیابیوں کو بیان کر رہا تھا۔ بچہ خاموش سنتا رہا۔ اس کے بعد بولا ؛ اصل مشکل تو زیرو سے ایک تک پہنچنا ہے ۔ اس کے بعد گیارہ تو اپنے آپ آتا ہے۔

میں نے کہا کہ یہی اصول الرسالہ مشن پر صادق آتا ہے۔ اس مشن کے سلسلہ میں اصل مشکل اس کو زیرو سے ایک تک لانا تھا۔ اب خدا کے فضل سے وہ ایک تک پہنچ چکا۔ اس کے بعد ایک کا گیارہ بننا خود اپنے زور پر ہوتا ہے اور وہ انشاء اللہ ہو کر رہے گا۔

کرنل جے بی سیٹھی بزنس ایگزیکٹیو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں ہزاروں لوگ دکاندا مار واری وغیرہ ، جن کے پاس کوئی بزنس ایجوکیشن نہیں ، اس کے باوجود وہ بڑی بڑی ترقیاں حاصل کر رہے ہیں۔ میں نے غور کیا کہ اس کا سبب کیا ہے۔ حبیب بھائی نے جواب دیا کہ اس کا خاص سبب صرف ایک ہے۔ اور وہ ہے کھونے کا اندیشہ (fear of loosing) سہارے والے آدمی کو کھونے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ جب کہ بے سہارا آدمی ہر لمحہ کھونے کے اندیشہ میں مبتلا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری قسم کے لوگ ہمیشہ زیادہ ترقی کرتے ہیں۔

ایک جلسہ میں حبیب بھائی نے کہا کہ تمام کامیابیوں کی کنجی سنجیدگی (sincerity) ہے ۔ مصطفی صدیقی صاحب نے اس کی تکمیل کرتے ہوئے کہا کہ دو چیز ہے جو آدمی کو سنجیدہ بناتی ہے ۔ شوق اور یا ڈر۔ یہ بات لفظ بلفظ صحیح ہے۔ اسی شخص سے گہرے عمل کا صدور ہوتا ہے جس کے اندر یا تو شوق کی آگ لگی ہوئی ہو یا ڈر کی۔ نفسیات نے اس کو اندر سے ہلا رکھا ہو۔

۱۵ جنوری کو میں حیدر آباد پہنچا تھا۔ یہاں پہلا اجتماع ظہر کی نماز کے بعد عزیز باغ میں ہوا۔ یہ شہر کے قارئین الرسالہ کا اجتماع تھا۔ اس میں خطاب کرتے ہوئے میں نے کہا کہ تحریکیں دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک وہ جو عوامی احساسات کی بنیاد پر یا کوئی ہر رنگ اشتولے کر اٹھے۔ ایسی تحریک کی آواز کو لوگ فوراً سمجھ لیتے ہیں۔ بہت جلد اس کے گرد بھیڑ لگ جاتی ہے۔ مگر الرسالہ ایک نامانوس پیغام کو لے کر اٹھا ہے۔ اس لئے اس کو قابل فہم بنانے کے لئے پہلے ہمیں لوگوں کا ذہن بنانا ہوگا۔ موجودہ حالات میں اگر الرسالہ کے پیغام پر عوامی بھیڑ جمع نہیں ہو رہی ہے تو اس پر کسی کو تعجب کی ضرورت نہیں۔ دوسرے پیغامات کے لیے سماج میں تیاری (prepared mind) موجود ہے ۔ جب کہ الرسالہ کے لئے خود ہم کو ذہن تیار کرنا ہے۔ جس دن یہ کمی پوری ہوگی اسی دن

‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues

Printed page