Al-Risala · February 1993 · page 44

Flying in winter still hazardous

الرسالہ، فروری ۱۹۹۳، صفحہ ۴۴

کی حقیقت واضح کی گئی۔

جہانگیر پلازا کے ہال میں عمومی اجتماع ہوا۔ یہاں خطاب کا موضوع "اسلام اور امن عالم" تھا۔ مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں دو پروگرام ہوئے ۔ ایک ، پریس کانفرنس ۔ اور دوسرے ، شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا اجتماع جس میں سوال وجواب کی صورت میں گفتگو ہوئی ۔ سوال و جواب مجموعی طور پر اگلے صفحات میں ملاحظہ فرمائیں ۔

19 جنوری 1992 کو مدرسہ ریاض الاسلام کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ یہاں ایک عمومی جلسہ ہوا جس میں میری بھی ایک مفصل تقریر رہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد القدوس زعیمی نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں ایک مدرسے کے ساتھ تعاون کرتا تھا۔ یہ 1950 کی بات ہے۔ ایک تاجر گیارہ روپے سال مجھے مدرسے کا چندہ دیا کرتے تھے۔ اگلے سال میں ان کے یہاں چندہ کے لئے گیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہو اے کہ تم وہابی ہو۔ ہم وہابیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ اس لئے میں تم کو چندہ نہیں دوں گا۔ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب نے ان سے کہا کہ آپ جیسے بہت سے لوگ مجھے کافر سمجھتے ہیں۔ مگر کسی نے اب تک میرے منہ پر یہ بات نہیں کہی تھی۔ آپ نے میرے منہ پر مجھ سے یہ بات کہ دی۔ یہ آپ کے اخلاص کا ثبوت ہے۔ میں آپ کو مومن و مخلص سمجھتا ہوں۔ اس کے بعد ڈاکٹر عبد القدوس صاحب نے مذکورہ تاجر کا ہاتھ پکڑا، اپنا ہاتھ ان کے ہاتھ پر رکھ دیا۔ اور کلمہ شہادت ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ گواہ ہیں ، آج میں آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہوں۔

اس واقعے نے مذکورہ تاجر کو بہت متاثر کیا۔ اس نے اپنے آدمی کو بلا کر کہا کہ گیارہ روپیہ انہیں دے دیدو۔ ڈاکٹر عبد القدوس صاحب نے کہا کہ میں اس کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔ آپ نے " کفر" کی حالت میں مجھ کو گیارہ روپئے سال دیا۔ اب " ایمان " کی حالت میں بھی کیا آپ مجھ کو وہی گیارہ روپے دیں گے ۔ انھوں نے کہا پھر اور کتنا۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ایک سو گیارہ روپیہ سال۔ انھوں نے فورا ایک سو گیارہ روپے نکال کر پیش کردئے ۔

جامعہ ریاض الاسلام کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ ادارہ تقریباً دس سال سے حیدر آباد شہر میں دینی تعلیمی اور اسلامی تربیت کی خدمات اپنے محدود وسائل کے مطابق انجام دے رہے رہاہے۔ جہاں حفظ، ناظره، قاعدہ تجوید کے علاوہ دینیات، حساب، اردو، انگلش اور تلگو کی تعلیم کا نظم ہے۔ شہر کے علاوہ ارسال فروری ۱۹۹۳

‹ Previous page Next page › Contents of February 1993 All issues

Printed page