قرآنی انقلاب
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۴، صفحہ ۱۸
قرآنی انقلاب
جسٹس امیر علی (۱۹۲۸ - کی کتابوں میں اسپرٹ آف اسلام (The Spirit of Islam) بہت مشہور ہے۔ وہ پہلی بار ۱۸۹۱ء میں لندن سے شائع ہوئی۔ مصنف نے اس کتاب میں صفحہ ۲۹ پر پروفیسر جانسن (Johnson) کا ایک اقتباس نقل کیا ہے، یہ اقتباس قرآن کے بارہ میں ہے۔ پروفیسر جانسن لکھتے ہیں :
“If it is not poetry, - and it is hard to say whether it be or not, - it is more than poetry. It is not history, nor biography. It is not anthology, like the Sermon on the Mount; nor metaphysical dialectics, like the Buddhist Sutras; nor sublime homiletics like Plato’s conferences of the wise and foolish teachers. It is a prophet’s cry, Semitic to the core; yet of a meaning so universal and so timely that all the voices of the age take it up, willing or unwilling, and it echoes over palaces and deserts, over cities and empires, first kindling its chosen hearts to world- conquest, then gathering itself up into a reconstructive force that all the creative light of Greece and Asia might penetrate the heavy gloom of Christian Europe, when Christianity was but the Queen of Night.”
قرآن اگر شاعری نہیں ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ شاعری ہے یا نہیں ہے، تب بھی وہ شاعری سے زیادہ ہے۔ وہ تاریخ نہیں ہے اور نہ وہ سوانح عمری ہے۔ وہ انجیل کے پہاڑی کے وعظ کی طرح مجموعہ امثال نہیں ہے، وہ مابعد الطبیعاتی مکالمہ نہیں ہے جیسا کہ بدھا کے سوتر میں پایا جاتا ہے۔ وہ موعظت بھی نہیں ہے جیسا کہ افلاطون کے یہاں عاقل اور نادان کی مجلسوں میں پایا جاتا ہے۔ وہ ایک پیغمبر کی پکار ہے۔ وہ آخری حد تک سامی اور عربی ہے، اس کے باوجود اس میں ایسی معنویت ہے جو انتہائی آفاقی ہے اور وہ اتنا مطابق وقت ہے کہ ہر زمانہ کی آوازیں اس کو ماننے پر مجبور ہیں، خواہ وہ اس کو چاہیں یا نہ چاہیں ۔ اس کی آواز کی بازگشت محلوں اور صحراؤں میں ، شہروں اور بادشاہتوں میں سنائی دیتی ہے۔ پہلے وہ اپنے منتخب دلوں میں عالمی فتح کی آگ سلگاتا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک ایسی تعمیری طاقت بن جاتا ہے جیسے کہ یونان اور ایشیا کی تمام تخلیقی روشنی مسیحی یورپ کی گہری تاریکیوں میں داخل ہو جائے، اس وقت جب کہ مسیحیت صرف رات کی ملکہ کی حیثیت رکھتی تھی۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1994 All issues