خلل سے پاک
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۴، صفحہ ۲۱
کا جز بن گئے ۔ یہ مثال اس بات کی ہے کہ اندر کی طرف سے کتاب میں باطل کے داخل ہوانے کا کیا مطلب ہے ۔ اسی طرح بیرونی حکمران بار بار یہودی اور مسیحی مراکز پر حملہ کر کے ان کی مقدس کتابوں کے نسخے تباہ کرتے رہے ۔ یہاں تک کہ آج ان کتابوں کا کوئی بھی قدیم مستند نسخہ موجود نہیں ۔ مثال کے طور پر سینٹ میتھو (Matthew) نے اپنی انجیل ابتدا آرامی زبان میں لکھی تھی ، مگر وہ ضائع ہوگئی ۔ اب اس کتاب کا قدیم ترین نسخہ صرف وہ ہے جو یونانی زبان میں پایا جاتا ہے (697/VI) قرآن کے ساتھ ایسے مختلف اسباب جمع ہوئے جنہوں نے متن قرآن میں اس قسم کے الحاق کو نا ممکن بنا دیا ۔ قرآن کے حاشیہ میں مسلمانوں نے ہر دور میں خود ساختہ اضافے کیے اور آج بھی کر رہے ہیں ۔ مگر کسی بھی مسلم شخصیت کے لیے یہ ممکن نہیں ہو کہ وہ قرآن کے متن میں اپنی طرف سے کوئی اضافہ کر دے ۔
مسلمانوں کا ایک گروہ جس نے علی کی افضلیت کو سب سے بڑا مسئلہ بتایا ۔ اس نے دعویٰ کیا کہ قرآن میں علیاً کبيرا ( النساء ۳۴) کی جو آیت ہے اس میں علیا سے مراد خلیفہ چہارم علیؓ ہیں۔ اگر قرآن کا معاملہ دوسری کتابوں جیسا ہوتا تو قرآن میں ہم علیا کے ساتھ ” ابن ابی طالب“ بھی لکھا ہوا پاتے۔ دور عباسی میں خلق قرآن کا فتنہ اتنے بڑے پیمانے پر پیدا ہوا جیسے یہی قرآنی عقیدہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہو۔ مگر یہاں بھی یہی ہوا کہ سارے نزاعات باہر باہر رہے۔ اگر قرآن محفوظ کتاب نہ ہوتا تو یقینی طور پر قرآن میں یا تو مخلوق کا لفظ بڑھا دیا گیا ہوتا یا غیر مخلوق کا لفظ ۔
جس زمانہ میں کمیونزم کی دھوم تھی ، کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان الارض لله (الاعراف ۱۲۸) کا مطلب یہ ہے کہ زمین اسٹیٹ کی ہے۔ تاہم اشتراکیت کے ان پر جوش مبلغین کے لیے یہ ممکن نہ ہو سکا کہ وہ قرآن میں اضافہ کر کے یہ لکھ دیں کہ زمین اللہ کی ہے اور ریاست کی ۔
موجودہ زمانہ میں کچھ مسلم دانشوروں نے یہ کہنا شروع کیا کہ مسلمان کا نصب العین یہ ہے کہ وہ دنیا میں اسلام کی حکومت قائم کرے۔ مگر دوبارہ یہ لوگ صرف تفسیر قرآن میں یہ بات لکھ سکے ، وہ متن قرآن میں ایسی بات داخل کرنے پر قادر نہیں ہوئے ۔ اگر قرآن کا خصوصی معاملہ نہ ہوتا تو ہم قرآن میں اسی طرح سیاست کی ایک آیت لکھی ہوئی پاتے جس طرح انجیل میں بعد کے نسخوں میں تثلیث کی آیت لکھی ہوئی ملتی ہے : The First Epistle General of JOHN, 5:7
‹ Previous page Next page › Contents of March 1994 All issues