مواقع موجود ہیں
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۴، صفحہ ۲۴
مواقع موجود ہیں
۲۵ اکتوبر ۱۹۹۱ کا اخبار آیا تو اس میں صفحہ اول پر یہ خبر تھی کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان بمبئی میں ہونے والا کرکٹ میچ کینسل کر دیا گیا ہے :
Bombay Cricket match cancelled.
ٹائمُس آف انڈیا (۲۵ اکتوبر) کے الفاظ میں خبر کا خلاصہ یہ تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک دن کے لیے ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ میچ جو بمبئی میں ۲۸ اکتوبر کو ہونے والا تھا اس کو کینسل کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میچ ہونے کی صورت میں شیو سینا نے بمبئی بند کی دھمکی دی تھی: The one-day international cricket match between India and Pakistan sched- uled to be played in Bombay on October 28 was cancelled after the Pakistan team declined to play. The Shiv Sena had threatened a Bombay bandh if the match went ahead. یہ خبر اخبارات میں چھپی تو ایک مسلمان میرے پاس آئے۔ انھوں نے شکایت کی کہ انڈیا میں ہندو فرقہ پرستی بہت طاقت ور ہوتی جارہی ہے۔ چنانچہ اس نے بمبئی میں ہونے والے انڈیا۔ پاکستان کرکٹ میچ کو کور کوادیا۔ میں نے کہا کہ یہ مذکورہ خبر کا ایک حصہ ہے۔ اسی کے ساتھ اس خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب یہ میچ بنگلور یا گوالیار یا مدراس میں ہوگا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک میں ”بمبئی‘‘ اگر ایک ہے تو ”غیر بمبئی‘‘ تین ہیں۔ ملک کے ایک مقام پر اگر حالات موافق نہیں ہیں تو اسی ملک میں اور بہت سی جگہیں ہیں جہاں آپ کے لیے حالات پوری طرح موافق ہیں۔ پھر کیوں آپ صرف ایک پہلو کو دیکھ رہے ہیں ، دوسرا پہلو آپ کیوں نہیں دیکھتے۔
پھر میں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداء مکہ میں اپنا کام شروع کیا۔ وہاں آپ کو سخت مشکلات پیش آئیں۔ مگر آپ شکایت اور احتجاج میں نہیں پڑے۔ آپ نے کہا کہ اگر میرے مخالفین مکہ میں مجھے کام نہیں کرنے دیتے تو مدینہ میں میرے لیے کام کرنے کے مواقع ہیں۔ میں وہاں جاکر اپنا کام کروں گا۔ چنانچہ آپ مکہ کو چھوڑ کر مدینہ چلے گئے ۔ وہاں آپ کا کام اتنا بڑھا کہ مکہ سمیت پورے ملک میں انقلاب آگیا۔ گویا اب بھی آپ کو وہ پوزیشن حاصل ہے جو بوقتِ ہجرت
‹ Previous page Next page › Contents of April 1994 All issues