Al-Risala · April 1994 · page 40

حقائق کا فیصلہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۴، صفحہ ۴۰

مکہا ایک معروف اصول ہے اور وہ سب سے زیادہ مذکورہ معاملہ پر چسپاں ہوتا ہے۔ مسٹر ٹنکٹ کے لیے مسٹر ٹنکٹ کی پوزیشن قبول کرنا در حقیقت ناممکن کے مقابلہ میں ممکن کو اختیار کرنا ہے۔ مسٹر ٹنکٹ اس معاملہ میں اگر فطرت کے فیصلہ کو قبول نہ کرے تو وہ خود اپنے آپ کو ہر قسم کے نقصان میں مبتلا کرلے گا۔ مسٹر ٹنکٹ کے لیے مسٹر ٹنکٹ کا رول قبول کرنا خود اپنی ترقی اور کامیابی کا دروازہ کھولنا ہے۔ جو مسٹر ٹنکٹ ایسا کرے، عملی طور پر وہ سماج کے اندر مسٹر ایجی ٹیٹر بن کر رہ جائے گا۔ اس سے زیادہ اور کچھ وہ حاصل نہیں کر سکتا۔

حقائق کا فیصلہ

کوئی مسلم دانشور یہاں کہہ سکتا ہے کہ انڈیا میں تو ڈیموکریسی ہے۔ پھر ہم کیوں اپنے لیے مسٹر ٹنکٹ کی پوزیشن قبول کریں۔ میں کہوں گا کہ ڈیموکریسی کسی یوٹوپیا کا نام نہیں۔ ڈیموکریسی میں بھی کسی کو مسٹر ٹنکٹ بننا پڑتا ہے، اس کے بعد ہی عملی طور پر ڈیموکریسی کا نظام کسی ملک میں قائم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان میں اس وقت ڈیموکریسی ہے۔ مگر ۱۹۹۳ کے الیکشن کے بعد نواز شریف کو مسٹر ٹنکٹ بننا پڑا، اس کے بعد ہی بے نظیر بھٹو کی وزارت عظمی کے تحت پاکستان میں ڈیموکریسی کا نظام قائم ہوا۔ دوسری بات یہ کہ زندگی کے معاملات الفاظ کے تابع نہیں ہیں ۔ زندگی کے معاملات حقائق کے تابع ہیں۔ خالص اصولی اعتبار سے آئیڈیلزم بہت اچھی چیز ہے۔ مگر یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ زندگی کا عملی نظام ہمیشہ پریگمیٹزم (pragmatism) کی بنیاد پر چلتا ہے۔ یہ تاریخ کا ایک اٹل اصول ہے جس میں کسی بھی نظام کا کوئی استثناء نہیں۔

اس کی ایک متعلق مثال یہ ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم مارچ ۶۳۲ میں مدینہ سے ک گئے اور وہاں حج کا فریضہ ادا کیا۔ اسلام کی تاریخ میں اس کو حجۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر آپ نے اپنے مشہور خطبہ میں (نیز اس سے پہلے بھی) اعلان فرمایا کہ ایک انسان کو دوسرے انسان پر کوئی فضیلت نہیں۔ عربی اور عجمی، اسود اور احمر سب برابر ہیں۔ کوئی حبشی تمہارے اوپر حکمراں بنا دیا جائے تب بھی تم اس کی اطاعت کرو۔

اس اعلان کے تقریباً ڈھائی مہینہ بعد ۸ جون ۶۳۲ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو بزرگ صحابی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اعلان کیا کہ خلیفہ صرف قبیلہ قریش میں سے بنایا جائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1994 All issues

Printed page