Al-Risala · May 1994 · page 12

Be ready to deal with Pakistan

الرسالہ، مئی ۱۹۹۴، صفحہ ۱۲

ایک سفر

لاہور کے سفر کی بات بہت عرصہ سے چل رہی تھی۔ لاہور میں اسلام پسند نوجوانوں کا ایک حلقہ ہے۔ اس کی طرف سے مجھے سفر کی دعوت دی گئی۔ اس سلسلہ میں ۸۸۔ ۸۸۔ ۱۹۸۷ میں جناب نعیم بلوچ صاحب سے خط و کتابت ہوتی رہی۔ مگر کوئی قطعی پروگرام نہ بن سکا۔ آخر کار جناب کرامت اللہ شیخ صاحب کی دعوت پر پروگرام طے ہوگیا۔ خط اور ٹیلیفون کے ذریعہ تفصیلات کی بات تبادلہ ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ طے پا گیا کہ میں ۱۹ ستمبر کو لاہور پہنچوں۔

۱۹ ستمبر ۱۹۹۱ کی سہ پہر کو میں دہلی سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ آج کے ٹائمس آف انڈیا (۱۹ ستمبر) کے صفحہ اول پر وزیر اعظم ہند مسٹر نرسمہا راؤ کا ایک بیان چھپا تھا۔ اس کی سرخی یہ تھی_ پاکستان سے معاملہ کرنے کے لئے تیار رہو:

Be ready to deal with Pakistan

ائیر پورٹ پہنچ کر پی آئی اے کا فلائٹ نمبر اے ۳ کے اندر داخل ہوا۔ جہاز میں پاکستانی اخبارات پڑھنے کے لئے موجود تھے۔ لاہور کے روز نامہ جنگ (۱۹ ستمبر) کے صفحہ ۴ پر " بیرونی خطرات" کے عنوان سے ایک مضمون تھا۔ اس میں دوبارہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اسلم بیگ کا آخری بیان نقل کیا گیا تھا۔ " ہمارے وطن عزیز کی سرحدوں پر جنگ کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں"۔

روس اور امریکہ نے سپر پاور ہوتے ہوئے سرد جنگ اور گرم جنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔ اب دونوں کے درمیان کوئی بھی جنگ کی بات نہیں کرتا۔ یہ محض دو ملکوں کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ وہ ایک زمانی فیصلہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اب سرد جنگ یا گرم جنگ کا دور ختم ہوگیا۔ مگر بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سپر پاورز خواہ جنگی زبان بولنا بند کر دیں۔ مگرمنی پادرز کے درمیان جنگی زبان کا رواج بدستور باقی رہے گا۔

دن کے ڈھائی بجے دہلی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچا تھا۔ یہاں باہر اور اندر تقریباً سناٹے کا عالم نظر آیا۔ جب کہ رات کے وقت یہاں ہر طرف آدمیوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ یہ ہندوستان کی پسماندگی

‹ Previous page Next page › Contents of May 1994 All issues

Printed page