Al-Risala · May 1994 · page 21

Large cabinet helps Nawaz Sharif survive.

الرسالہ، مئی ۱۹۹۴، صفحہ ۲۱

امیر قاضی حسین احمد صاحب نے اسلاءمی جمہوری اتحاد کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے انتخابی منشور کو چھوڑ چکے ہیں۔ وہ اسلامی جمہوری اتحاد کا نام تو لیتے ہیں لیکن عملاً اُن پر بھارتی لابی کی گرفت ہے۔

پاکستان کی جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد صاحب نے اپنی تقریر میں پاکستان کے شریعت ایکٹ کو ایک منافقانہ قانون بتایا۔ انھوں نے کہا کہ اس شریعت ایکٹ نے گزشتہ (ایوبی) دور کے فیملی لا کو بھی مات کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ "بھارت میں تو سابق وزیر اعظم چندر شیکھر نے مسلمانوں کو حقوق دے رکھے ہیں۔ خود پاکستان میں بھی تمام اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں۔ لیکن پاکستانی مسلمانوں کو حقوق حاصل نہیں " (روزنامہ وفاق، لاہور، ۲۸ اگست ۱۹۹۱، صفحہ ۶) نوائے وقت (۳۰ اگست ۱۹۹۱) کے مطابق، جماعت اسلامی کے موجودہ اکابر کی تحریروں میں " دو قومی نظریہ، تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کا سارا کریڈٹ مولانا مودودی کو دیا گیا ہے۔ ایک طرف جماعت کے لوگ یہ کریڈٹ لینا چاہتے ہیں کہ انھوں نے پاکستان بنوا کر وہاں کے مسلمانوں کو محفوظ کر دیا۔ دوسری طرف وہی یہ بھی اعلان کر رہے ہیں کہ اس محفوظ خطہ میں بھی بھارت کی انتہائی طاقت ور لابی موجود ہے۔ اور یہ کہ پاکستانی مسلمانوں کو اتنا حق بھی حاصل نہیں جتنا بھارت میں بسے ہوئے مسلمانوں کو حاصل ہے۔ اسی بنا پر نوائے وقت (۳۰ اگست ) نے ایک مضمون اس عنوان کے تحت چھاپا ہے کہ ؛ جماعت والوں کی مت ماری گئی۔

ہندوستان ٹائمز کے نمائندہ مسٹر بھابنی سین گپتا نے حال ہی میں پاکستان کا سفر کیا تھا۔ ان کی ایک رپورٹ ہندوستان ٹائمز (۱۸ ستمبر ۱۹۹۱) میں چھپی ہے۔ اس کا عنوان ہے ۔ بڑی کابینہ نواز شریف کی بقاء میں مددگار :

Large cabinet helps Nawaz Sharif survive.

نواز شریف (اسلامی جمہوری اتحاد ) اکتوبر ۱۹۹۰ کے الیکشن کے بعد بر سر اقتدار آئے تھے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے مختلف پارٹیاں ان کے خلاف شور و غل کرتی رہی ہیں۔ ان کے سخت ناقدین میں جماعت اسلامی پاکستان بھی شامل ہے جو روایتی طور پر ان کی حلیف رہی ہے۔ مزید یہ کہ حال ہی میں اسلام آباد یونیورسٹی کے ایک سینئر استاد ڈاکٹر عنایت اللہ نے ۱۹۹۰ کے الیکشن کے بارہ میں اپنا

‹ Previous page Next page › Contents of May 1994 All issues

Printed page