Al-Risala · May 1994 · page 48

الرساله کیسٹ ۔ ارکانِ اسلام سیٹ

الرسالہ، مئی ۱۹۹۴، صفحہ ۴۸

خلاف ہے۔ عرب ملکوں میں کچھ پرجوش تحریکوں نے مسجد کو مخالفانہ سرگرمیوں کا مرکز بنایا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں مسجدیں صرف نماز کے وقت کھلتی ہیں اور نماز کے بعد فوراً بند کر دی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے کہ عرب ملکوں کی یہی مثال دوسرے ملکوں میں بھی دہرائی جائے ۔

۱۰ مسٹر میک کیونس (Dalip MAccuns) نے ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۳ کو دہلی کے انگلش میگزین راشٹریہ سہارا کے لئے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ انڈیا کوئی مستثنیٰ ملک نہیں۔ دنیا کے دوسرے ملکوں میں جس طرح مسلمان امن کے ساتھ رہتے ہیں اسی طرح وہ انڈیا میں بھی رہ سکتے ہیں، بشر طیکہ وہ انڈیا میں بھی اسی طرح غیر احتجاجی انداز میں رہنے لگیں جس طرح وہ دوسرے ملکوں میں غیر احتجاجی انداز میں رہ رہے ہیں۔

۱۱ ہندی اخبار دینک جاگرن کے نمائندہ مسٹرو قاص نے ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستان میں مسلمانوں کے موجودہ مسائل سے تھا۔

۱۲ بی بی سی کے نمائندہ مسٹر پرویز عالم نے ۲۷ اکتوبر ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ ۱۳ ہندی اخبار جن ستا کے نمائندہ مسٹر رام بہادر رائے نے ۲ اکتوبر ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ۱۸ اکتوبر کو دور درشن پر جو کچھ کہا گیا وہ کوئی نئی بات نہ تھی۔ یہ بات میں ۱۹۶۸ سے مسلسل کہتا رہا ہوں۔ اس کے لئے انجیئتے کا فائل اور الرسالہ کا فائل دیکھا جا سکتا ہے۔

۱۴ نو بھارت ٹائمس کے نمائندہ مسٹر بشونت دیش مکھ نے ۳۱ اکتوبر ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر ملک کے موجودہ حالات اور موجودہ مسلم مسائل سے تھا۔ یہ انٹرویو اور اس کی بنیاد پر ایڈیٹوریل دونوں نو بھارت ٹائمس کے شمارہ ۲ نومبر میں شائع ہوئے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1994 All issues

Printed page