Al-Risala · June 1994 · page 30

to exploit you is our business

الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۳۰

سکتے ہیں۔ مگر محرومی کے نظریہ نے ان سے یہ دولت چھین لی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو لوگ محرومی کے احساس میں مبتلا ہوں وہ کبھی یافت کا پیغام دینے والے نہیں بن سکتے۔

زیورک سوئٹزرلینڈ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جہاز میں ویڈیو پر اس کے جو مناظر دکھائے گئے اس میں وہ خوب صورت شہر کے روپ میں نظر آرہا تھا۔ تصویر میں یہ دنیا بے حد حسین ہے، مگر حقیقت میں وہ ایسی حسین اور پر راحت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دنیا کے ساتھ خوف اور حزن لگا ہوا ہے اس خوف اور حزن نے اس کو ساری معنویت کے باوجود بے معنی بنا دیا ہے۔ آخرت میں جب خوف اور حزن کو اس سے نکال لیا جائے گا تو دنیا اتنی پر لطف ہو جائے گی کہ آدمی ابدی طور پر اس سے محظوظ ہوتا رہے مگر وہ کبھی اس سے سیر نہ ہو۔

سوئٹزرلینڈ میں اور اسی طرح تمام یورپ میں مسافر کو ہر طرح کا تعاون دیا جاتا ہے۔ مثلاً سوئٹزرلینڈ میں آپ کو ٹرین سے سفر کر کے ایک ایسے شہر میں پہنچنا ہے جہاں سے آپ کو ہوائی جہاز پکڑنا ہے تو آپ آغاز ہی میں اپنے سامان کو ریلوے کے عملہ کو دیدیجئے ۔ آپ کا سامان ٹرین سے اتار کر ہوائی جہاز میں پہنچا دیا جائے گا۔ اور پھر اسی طرح آپ کی منزل پر آپ کو مل جائے گا۔ زیورک میں اگلے جہاز کے لئے ایک گھنٹہ قیام تھا کہ ناپڑلہ زیورک کا ایئر پورٹ بہت بڑا ہونے ۔ کے ساتھ بہت عمدہ اور منظم تھا۔ ایک مقام پر دیوار کے اوپر چمکدار حرفوں میں لکھا ہوا نظر آیا: ...your efficiency is our business. آپ کی ایفیشنسی ہمارا بزنس ہے، یہ چیز عملاً بھی یہاں ہر طرف نظر آئی۔ میں نے سوچا کہ انڈیا کے لوگ بھی اگرچہ اس قسم کے الفاظ بولتے ہیں مگر اصل حقیقت کے اعتبار سے کہا جائے تو انڈیا کا ماٹو شاید یہ ہوگا :

to exploit you is our business

زیورک (Zurich) سوئٹزرلینڈ کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے۔ یہاں دور تاریخ سے پہلے انسانی آبادی قائم ہو چکی تھی۔ ۵۸ قم میں رومیوں نے اس علاقہ کو فتح کیا۔ اس کا موجودہ نام انہیں کا دیا ہوا ہے۔ تیسری صدی عیسوی میں یہاں تین مسیحی مبلغوں کو قتل کر دیا گیا تھا اسی مقام پر آج یہاں کا کیتھڈرل بنا ہوا ہے۔ رومی حکومت کے خاتمہ کے بعد یہاں فرانس کے مسیحیوں کی سلطنت قائم

‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues

Printed page