Al-Risala · June 1994 · page 37

Hinduism in the modern world

الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۳۷

کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے ملک میں قانون کے مطابق پولیس فوج یا لائسنس اسلحہ رکھنے والا کوئی بھی فرد شہری علاقوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتا۔

فوج کو عوام حالات میں آبادی میں یونیفارم میں آنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ قانونی طور پر فوج مسلح یونیفارم میں صرف ایمرجنسی کی صورت میں آبادی میں آنے کی مجاز ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بلجیم میں فوج کی چھاؤ نیاں آبادی سے دور بنائی جاتی ہیں تاکہ عام کا فوجی چھاؤنی سے گزر بھی نہ ہو سکے۔ جس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہاں کی حکومت کے خیال میں آبادی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے افراد کے پاس اسلحہ سے عام شہری کے خوف زدہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس طرح عوام اپنے مقابلہ میں پولیس یا فوج کو برتر خیال کر سکتے ہیں۔ پولیس کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ پولیس اسلحہ کے بغیر اپنے فرائض انجام دیتی ہے اور صرف ضرورت کے وقت مسلح نظر آتی ہے۔ پولیس کا عوام سے رویہ نہایت دوستانہ اور ہمدردانہ ہوتا ہے۔ جرائم کی روک تھام کے علاوہ پولیس عوام کی ذاتی مشکلات میں امداد بھی کرتی ہے جس کی مثال دیتے ہوئے سمٹ روڈنی نے کہا کہ اگر کسی شخص کی گاڑی راستے میں خراب ہو جائے تو پولیس خراب گاڑی کو درست کرنے میں مدد کرتی ہے یا اس شخص کو سرکاری سواری میں منزل مقصود تک لے جاتی ہے پاکستان سے موازنہ کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ یہاں جگہ جگہ مسلح پولیس والے نظر آتے ہیں جو کہ عوام کے دوست ہونے کی بجائے اتھارٹی کا تاثر دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ یہاں جب مسلح پولیس والوں کو دیکھتے ہیں تو تحفظ کی بجائے خوف محسوس کرتے ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے اخراجات پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کا کل خرچہ ۵۵ ہزار روپے کے قریب ہوا ہے اور بلجیم میں ان کی تنخواہ ماہانہ ۲۷ ہزار پاکستانی روپے ہے وہ ہر سال بونس ملنے پر چھٹیوں میں آسانی سے غیر ملکی سیاحت کے لئے نکلتے ہیں۔ یوں وہ ہر سال ایک یا دو ملک کی سیاحت کرتے ہوئے پوری دنیا دیکھنے کا خواب پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں (صفحہ ۳) ۱۳ ستمبر کو ہم نے بروسیلز کی جامع مسجد دیکھی۔ یہ مسجد شہر کی نہایت اہم سڑک کے کنارے واقع ہے۔ اس کا جائے وقوع نہایت شاندار ہے۔ اس کے ایک طرف مصروف سڑک کے کنارے شہر کی پرشوکت تجارتی عمارتیں کھڑی ہوئی ہیں۔ دوسری طرف بے حد وسیع پارک ہے۔ اور

‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues

Printed page