Hinduism in the modern world
الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۳۸
اس کی وجہ سے دور تک سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے۔ ایک گنبد کی یہ مسجد خود بھی نہایت عظیم اور پر وقار عمارت کی صورت میں کھڑی ہوئی ہے۔
یہ مسجد رابطہ العالم الاسلامی کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ اس کے دروازہ پر المسجد الجامع بیروکسل (Grande Mosque) لکھا ہوا ہے۔ ایک اور بورڈ بتا رہا ہے کہ اسی عمارت میں بلجیم کا اسلامی اور ثقافتی مرکز (المركز الاسلامی والثقافی بیلجیکا) بھی قائم ہے۔ مسجد کے ساتھ وسیع احاطہ بھی موجودہے۔ ہم یہاں ۱۳ بجے دن میں پہنچے تھے۔ اس وقت مسجد کے دونوں دروازے بند تھے۔ اس لئے ہم مسجد کے اندر داخل ہو کر تحیۃ المسجد ادا نہ کر سکے ۔ دروازہ کے نوٹس بورڈ پر یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے : المسجد يفتح ابوابه في وقت الصلاة ۔ یعنی مسجد کے دروازے نماز کے وقت کھلتے ہیں۔
المركز الاسلامی والثقافاتی بلجيكا المسجد الجامع بيروكسل
‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues