Al-Risala · June 1994 · page 46

Minorities in India and the National Mainstream

الرسالہ، جون ۱۹۹۴، صفحہ ۴۶

(valedictory address) کریں۔ اس کے لئے ایک پیپر تیار کر لیا گیا تھا۔ مگر صدر اسلامی مرکز اس میں ذاتی شرکت نہ کر سکے۔ تیار ا ہوا پیپر انہمیں بھیج دیا گیا۔ ۷| ہندی ہفت روزہ پانچ جنیہ کے نمائندہ مسٹر مہاراج کرشن بھرت اور مسٹر ارن کمار پانڈے نے ۴ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق موجودہ ہندوستان میں ممسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ آخری پیغام کے طور پر کہا گیا کہ زندگی کی مشکلات میں جینے کا نام ہے۔ اس لئے ہیں مشکلات کی شکایت کرنے کے بجائے ہم کو مشکلات کو حل کرنے کی تدبیر کرنا چاہئے۔ ۸| مسٹر ونود دوا (Vinod Dua) نے ۶ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو دور درشن کے لئے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ وہ ۵ اکتوبر کی شام کونیشنل چینل پر دکھایا گیا ۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا کہ موجودہ حالات میں قرآن کیا رہنمائی دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ قرآن میں صبر کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ پورا قرآن گویا کتاب صبر ہے۔ قرآن میں براہ راست طور پر ڈیڑھ سو صبر کی آیتیں ہیں۔ اور بالواسطہ طور پر تقریباً ساری ہی آیتیں صبر سے تعلق رکھتی ہیں۔

۹| جرنل آف انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (نئی دہلی) نے نومبر ۱۹۹۲ء میں ایک خصوصی شمارہ (Indian Horizons) کے عنوان سے شائع کیا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کو .. پر مشتمل پر مشتمل ایک مقالہ دینے کی پیش کش کی گئی۔ اس کے مطابق انہیں ایک مفصل مقالہ تیار کر کے دیا گیا اس کا عنوان تھا (Plurality of Religions & Cultures)

۱۰| بی اے جی فلمس پرائیویٹ لمیٹڈ (نئی دہلی) نے ۸ نومبر ۱۹۹۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ویڈیو پر ریکارڈ کیا۔ مسلمانوں کی الیکشن پالیسی کے سلسلہ میں بتایا گیا کہ داخلی سطح پر سلمان جب تک منظم اور تعلیم یافتہ نہ ہو جائیں محض الیکشن میں کسی پارٹی کو ہرانے یا جتانے سے ان کو کچھ فائدہ ملنے والا نہیں۔

۱۱| آل انڈیا ریڈیو کی ٹیم ۱۶ نومبر ۱۹۹۳ء کو مرکز میں آئی اور صدر اسلامی مرکز کا بیان اردو اور انگریزی میں ریکارڈ کیا۔ اس بیان میں کشمیری نوجوانوں کو اس پر مبارک باد دی گئی تھی کہ آج صبح وہ پر امن طور پر حضرت بل سے باہر نکل آئے اور درگاہ اور مسجد کو نقصان سے بچا لیا۔ نیز انہیں یہ پیغام دیا گیا کہ وہ حقیقت پسندی کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی تعمیر کریں۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1994 All issues

Printed page