Al-Risala · July 1994 · page 35

The taste of success

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۴، صفحہ ۳۵

شور یا جھگڑا دکھائی نہیں دیا۔ راجدھانی ایکسپریس کی طرح ساؤنڈ پر وف ہونے کی وجہ سے ٹرین کا شور بھی اندر نہیں آرہا تھا۔ ہوائی جہاز کی کرسیوں کی طرح کشادہ الگ الگ سیٹوں پر لوگ خاموش بیٹھے ہوئے تھے۔ اکثر افراد کتاب یا اخبار پڑھنے میں مشغول تھے۔ میرے سامنے کی سیٹ پر ایک تعلیم یافتہ انگریز ایک کافی موٹی کتاب (Administrative law) پڑھ رہا تھا اور ساتھ ساتھ وہ کاغذ پر نوٹ لیتا جاتا تھا۔ میرے اور اس کے درمیان ایک کشادہ میز تھی جس پر اس نے اپنا کاغذ اور قلم رکھ لیا تھا۔ چلنے کی حالت میں ڈبہ اتنا کم ہل رہا تھا کہ آدمی میز کے اوپر کاغذ رکھ کر بآسانی لکھ سکتا تھا۔ میں نے اپنے سفر نامہ کی کچھ سطریں اسی میز پر چلتی ہوئی حالت میں لکھیں۔

ڈبہ کے دونوں طرف کھڑکی کے بجائے بڑے بڑے شیشہ لگے ہوئے تھے۔ ان سے باہر کا منظر صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ڈھائی گھنٹہ کے سفر میں دونوں طرف یا تو ہرے بھرے کھیت اور میدان نظر آئے یا خوب صورت مکانات۔ کہیں بھی جھگی جھونپڑی جیسا منظر دکھائی نہیں دیا۔ ٹرین ٹھیک وقت پر ایک منٹ کی تاخیر کے بغیر مطلوب اسٹیشن پر پہنچ گئی۔

ٹرین کا نظام اپنے مسافروں (customers) کے ساتھ ہر موقع پر تعاون دینے کے لئے تیار رہتا ہے۔ ایک مسافر نے گفت گو کے دوران بتایا کہ چند مہینے پہلے وہ اسی لائن پر مانچسٹر سے لندن کے لئے سفر کر رہا تھا۔ رات کا وقت تھا۔ ٹرین کے لندن پہنچنے میں پانچ منٹ کی تاخیر ہو گئی۔ اس کی بنا پر وہ اور دوسرے مسافر اپنے گھروں کو جانے کے لئے انڈر گراؤنڈ ٹرین حاصل نہ کر سکے کیونکہ 12 بجے رات کے بعد اس کا چلنا موقوف ہو جاتا ہے۔ اب مجبوراً ان لوگوں کو ٹیکسی لینا تھا جب کہ انڈر گراؤنڈ ٹرین سے سفر بہت سستا ہے۔

کچھ مسافروں نے ریلوے عملہ کو اس مسئلہ کی طرف متوجہ کیا۔ فورا ہی اعلان کر دیا گیا کہ جو لوگ تاخیر کی وجہ سے انڈر گراؤنڈ ٹرین نہیں لے سکے ہیں وہ فلاں کاؤنٹر پر آ کر ہم سے ٹیکسی کا کرایہ لے لیں، اور ٹیکسی کے ذریعہ اپنے گھروں کو چلے جائیں۔

میرا قیام وگن (Wigan) میں ایک تعلیم یافتہ عرب نوجوان طارق حسین الکردی کے مکان پر تھا۔ انھوں نے یہاں کی شہریت لے لی ہے اور اب اپنی آئرش اہلیہ کے ساتھ مستقل طور پر یہیں رہتے ہیں۔ ۱۶ ستمبر کی رات کو یہاں چند عرب نوجوانوں کے ساتھ دیر تک گفت گو ہوئی۔ میں نے قرآن کی آیت

‹ Previous page Next page › Contents of July 1994 All issues

Printed page