Al-Risala · July 1994 · page 48

خبرنامه اسلامی مرکز ۶۶

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۴، صفحہ ۴۸

بمبئی کے اردو روزنامہ اخبار عالم کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو اخبار عالم کے شمارہ ۲ جنوری ۱۹۹۴ میں مکمل طور پر شائع ہوا ہے۔ اس میں ان تمام اعتراضات کا واضح جواب دیا گیا ہے جو آجکل بعض حلقوں کی طرف سے بے بنیاد طور پر رسالہ مشن کے بارے میں کئے جا رہے ہیں۔ ہندستان ٹائمس کی نمائندہ مسز کرم چڈھانے ۲۲ جنوری ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر موصوف کے حالیہ امریکہ کے سفر سے تھا۔

کاچی پورم کے شنکر اچاریہ چندر شیکھریند رجی کا ایک سوا یک سال میں دسمبر ۹۱ میں انتقال ہو گیا۔ ان کو شردھان جلی دینے کے لئے ہماچل بھون نئی دہلی میں ۲۵ جنوری ۱۹۹۴ کو ایک تقریب ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مختصر تقریر کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جین اسٹویڈیو نئی دہلی نے ۲۷ جنوری ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر وڈیو ٹیپ پر ریکارڈ کی۔ یہ تقریر رمضان کے روزہ کے بارہ میں تھی۔ ایک گھنٹہ کی تقریر میں روزہ کے احکام اور اس کی حکمتیں بیان کی گئیں۔ یہ پروگرام سٹلائٹ ٹی وی کے ذریعہ پورے جنوبی ایشیا میں دکھایا جائے گا۔ بی بی سی کی نمائندہ مسز سونیا ٹھا کر نے ۲۸ جنوری ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق اسلام کے مسائل خاص طور پر نکاح و طلاق سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ زمانہ میں اسلام پر تشدد پسندی کا جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ اگر صحیح ہو تو اس کا الزام ان مسلمانوں پر ہوگا جو بعض ملکوں میں تشدد دانہ قسم کی تحریکیں چلا رہے ہیں۔ اس قسم کی تحریکوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ کچھ مسلمان اگر اسلام کا نام لیں تو محض ان کے نام لینے سے ان کی تحریک اسلام سے منسوب نہیں ہو جائے گی۔

بنگلور میں ۳۰ جنوری ۱۹۹۴ کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا کہ انڈین نیشنلزم کے اجزا ترکیبی کیا ہیں۔ یہ سمینار ہندوستانی آندولن کی طرف سے منظم کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اس موضوع پر اسلامی نقطہ نظر پیش کیا۔

ورلڈ فیلوشپ آف ریلیجنز کی طرف سے نئی دہلی میں ۳-۷ فروری ۱۹۹۴ کو ایک عالمی مذاہب کانفرنس ہوئی۔ اس میں ۵۲ ملکوں کے لوگ شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس کے دو

‹ Previous page Next page › Contents of July 1994 All issues

Printed page