Al-Risala · July 1994 · page 49

خبرنامه اسلامی مرکز ۶۶

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۴، صفحہ ۴۹

پروگرام میں شرکت کی۔ ۳ فروری کو پیس مارچ تھا جو ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر لال قلعہ پر ختم ہوا۔ ۴ فروری کو اس کا عام اجلاس ہوا جس میں تقریباً دو لاکھ آدمیوں نے حصہ لیا۔ اس میں دلائی لاما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے مختصر تقریر میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ ۳۸ جامعہ ملیہ اسلامیہ (نئی دہلی) کے کانفرنس ہال میں ۸ فروری ۱۹۹۲ کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: مذہب اور انسان دوستی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اس موضوع پر اسلامی نقطہ نظر پیش کیا۔

۳۹ نو بھارت ٹائمس کے نمائندہ مسٹر منورنجن بھارتی نے ۹ فروری ۱۹۹۲ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر قدیم دہلی اور جدید دہلی سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ دہلی کے مسائل اضافہ آبادی کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ اضافہ کرپشن کا نتیجہ ہیں۔ ۴۰ مراکو کے ملک الحسن الثانی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے فروری ۱۹۹۲ میں مراکو کا سفر کیا۔ وہاں کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی اور بہت سے عرب شیوخ سے ملاقاتیں کیں۔ اس سفر کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

۴۱ قسنطینہ (الجزائر) کی جامعۃ الامیر عبدالقادر للعلوم الاسلامیہ کے ایک طالب علم بشیر قلانی نے اپنے ریسرچ کے مقالہ کا موضوع یہ مقرر کیا ہے: أسس البعث الحضاری بین مالک بن نبی و وحید الدین خان۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ضروری معلومات طلب کی ہیں جو ان کو بھیج دی گئی ہیں۔

۴۲ صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۷ فروری ۱۹۹۲ کو نشر کی گئی۔ یہ تقریر رمضان کے روزہ کے بارہ میں تھی۔ اس میں بتایا گیا کہ روزہ کا مقصد یہ ہے کہ زندگی کو صابرانہ طور پر گزارنے کے لئے تیار کیا جائے۔

۴۳ صدر اسلامی مرکز نے بھارتیہ ودیا بھون کی دعوت پر نومبر ۱۹۹۳ میں بمبئی کا سفر کیا۔ اور وہاں چند اجتماعات میں خطاب کیا۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ ۴۴ ملکی دوروں کے سلسلہ میں ایک کتاب " اسفار ہند" تقریباً تیار ہے۔ ان شاء اللہ جلد شائع ہوگی۔ اس کا تعلق زیادہ تر غیر مسلموں کے درمیان اسفار سے ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1994 All issues

Printed page