Al-Risala · August 1994 · page 6

دلیل نبوت

الرسالہ، اگست ۱۹۹۴، صفحہ ۶

کے مالک تھے ۔ عرب مطلوبہ انقلاب کے لیے موزوں ترین مقام تھا ۔ جس کا اعتراف اکثر مورخین نے کیا ہے ۔ اسی طرح تاریخی وقت کے اعتبار سے وہ وقت سب سے زیادہ موزوں تھا جب کریں۔ مکہ آپ کی بعثت ہوئی ۔

کوئی انقلابی کام انجام دینے کے لیے تاریخ کی موافقت انتہائی طور پر ضروری ہے ۔ تاریخی اسباب کی موافقت کے بغیر اس دنیا میں کوئی بڑا انقلاب برپا نہیں کیا جا سکتا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ آپ نے عظیم ترین انقلاب بر پا کیا ۔ ایسا اس لیے ممکن ہوا کہ حیرت انگیز طور پر اعلیٰ ترین تاریخی اسباب آپ کے حق میں جمع ہو گئے تھے ۔

۱۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ۵۷۰ء میں ہوئی ۔ عین اسی سال اصحاب فیل کا واقعہ پیش آیا ۔ یمن کے حاکم ابرھہ نے ہاتھیوں کی ناقابل تسخیر فوج کے ساتھ مکہ پرحملہ کیاتاکہ کعبۃ اللہ کو ڈھادے ۔ مگر معجزاتی طور پر یہ واقعہ پیش آیا کہ ان کے اوپر کنکریوں کی بارش ہوئی جس میں ساری فوج بھس بن کر رہ گئی ۔

یہ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ تھا جس نے اہل عرب کی نظر میں توحید کی عظمت کو از سر نو قائم کر دیا اور شرک و بت پرستی کا پورا نظام بے قیمت ہو کر رہ گیا ۔ یہی بات ہے جس کی طرف قرآن کی سورہ نمبر ۱۰۵ ، ۱۰۶ میں اشارہ کیا گیا ہے ۔ عین اس عظیم مظاہرہ توحید کے زمانہ میں پیغمبر اسلام کی پیدائش ہوئی جو اس لیے دنیا میں بھیجے گئے کہ وہ شرک کو ختم کریں اور توحید کی عظمت دنیا میں قائم کر دیں ۔ پیغمبر توحید کا عین عام الفیل میں پیدا ہونا خدائی منصوبہ بندی کی ایک حیرت انگیز مثال ہے ۔ ۲۔ پیغمبر اسلام کو یہ موقع ملاکہ وہ توحید کی دعوت کاکام مکہ میں شروع کریں۔ کہ کی خصوصیت یہ تھی کہ صدیوں کے حالات کے نتیجہ میں وہ عرب قیادت کا مرکز بن گیاتھا۔ مکہ میں بین اقوامی تجارت اور بین اقوامی تعلق کی روایات پائی جاتی تھیں ۔ چنانچہ یہاں ایسے لوگ موجود تھے جن کو اپنے زمانہ میں اصحاب فکر اور اصحاب قیادت کا درجہ حاصل تھا ۔ مثال کے طور پر ابو بکر بن ابی قحافہ اور عمر بن الخطاب ، وغیرہ ۔ اس قسم کے اعلیٰ افراد کو اسلامی تحریک کی حمایت میں لینا ضروری تھا ۔ چنانچہ اسلامی جماعت کے بیشتر تاریخ ساز افراد مکہ ہی سے حاصل ہوئے ۔ یہی وہ حقیقت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا میں نظر آتی ہے کہ اے اللہ ! اسلام کو ابو الحکم بن ہشام ( رسالہ اگست ۱۹۹۴ )

‹ Previous page Next page › Contents of August 1994 All issues

Printed page