حديبیہ منہاج
الرسالہ، اگست ۱۹۹۴، صفحہ ۲۴
حديبیہ منہاج
ڈاکٹر مائیکل ہارٹ کی مشہور کتاب (100 The) کا تعارف غالباً مسلم دنیا میں سب سے پہلے الرسالہ (اکتوبر ۱۹۷۸ء) میں چھپا۔ اس میں امریکی مصنف نے تاریخ کے ایک سو انتہائی ممتاز آدمیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اور ان پر مضامین لکھے ہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف نے اپنی فہرست میں نمبر ایک پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رکھا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ محمد تاریخ کے سب سے زیادہ کامیاب انسان (supremely successful man) تھے ۔
الرسالہ میں اس مضمون کی اشاعت کے بعد ہمارے پاس کثرت سے مسلمانوں کے خطوط آئے۔ ہر خط میں یہ پوچھا گیا تھا کہ مذکورہ کتاب کو حاصل کرنے کا پتہ کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس کے اردو ترجمہ کی بابت دریافت کیا۔ تاہم لوگوں کی تحریروں سے اندازہ ہوا کہ ہر مکتوب نگار کو صرف سپریم سکس فل انسان سے دلچسپی تھی ، ان میں سے کسی کو بھی اس سے دلچسپی تھی کہ وہ اس سپریم سکس فل انسان کی سپریم سکس کار از معلوم کرنے کی کوشش کرے۔ یہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا عام مزاج ہے۔ اور اس مزاج کا سبب ہیرو ورشپ کی نفسیات ہے۔ موجودہ مسلمانوں نے رسول اور اصحاب رسول کو اپنا ہیرو بنالیا ہے کہ نہ اپنا عملی نمونہ۔ یہ دراصل ان قوموں کی نفسیات ہے جو خود کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکیں۔ ایسے لوگ اپنی تاریخی شخصیتوں کے پر عظمت تذکرہ کو اپنے لئے تسکین کا سامان بنا لیتے ہیں۔ کسی نے نہایت صحیح کہا ہے کہ تاریخ ان لوگوں کی پناہ گاہ ہے جنھوں نے خود کچھ زیادہ نہ کیا ہو جس کی وہ تعریف سنائیں:
History is often the refuge of those who have not done much themselves to celebrate. امت مسلمہ جب زندہ حالت میں ہو تو اس کا پیغمبر اس کے لئے نمونہ عمل ہوتا ہے۔ اور امت مسلمہ کے لوگ جب زندہ حالت پر باقی نہ رہیں تو وہ اپنے پیغمبر کو اپنے لئے فخر کا نشان بنا لیتے ہیں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان اسی دوسری حالت میں مبتلا ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1994 All issues