Al-Risala · September 1994 · page 23

نیا ہندوستان ابھر رہا ہے

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۲۳

آج ملک کی تعمیر نو کے لئے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔ آسام اور پنجاب کے سرحدی جھگڑے تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ کشمیر میں علیحدگی پسندی کی تحریک دم توڑ رہی ہے، موجودہ حکومت کی لبرلائزیشن کی پالیسی کے نتیجہ میں ہندوستان دوبارہ انٹرنیشنل نقشہ پر نمایاں ہو رہا ہے۔ حالیہ انتخابات نے بتایا ہے کہ ہندوستان کا ووٹر اب نعروں کے فریب میں آنے والا نہیں ہے۔ وہ اب حقیقی اشوز کو اہمیت دے گا نہ کہ جذباتی نعروں کو۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے فرقہ وارانہ جھگڑے جو آزادی کے بعد سے مسلسل جاری تھے، وہ اب اجودھیا کے اندر ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکے ہیں۔

یہ سب انقلابی تبدیلیوں کی علامتیں ہیں۔ اب برصغیر میں ایک نیا ہندوستان ابھر رہا ہے۔ نئے ہندوستان کے بننے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور فطرت کا یہ قانون ہے کہ جس عمل کا آغاز ہو جائے وہ اپنی تکمیل کی منزل تک بھی ضرور پہنچے۔ اور ہندوستان یقینی طور پر اس عمومی قانون میں کوئی استثناء نہیں۔

نئی اور زیر طبع مطبوعات قیمت صفحات Rs. 40 ہندوستانی مسلمان (از مولانا وحید الدین خان)

Rs. 50 "

عظمتِ اسلام Rs. 30 "

مضامینِ اسلام Rs. 40 "

کتاب زندگی Rs. 9 "

علیم کلام مکتبہ الرسالہ، نئی دہلی

‹ Previous page Next page › Contents of September 1994 All issues

Printed page