۲۴ الرسا ل ستمبر ۱۹۹۲
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۹
طے ہو کہ مختلف مذاہب پر تعارفی مقالات تیار کرکے ان کو ایک جلد میں شائع کیا جائے۔ اسلام اور انسانیت کے موضوع پر مقالہ لکھنے کا کام صدرِ اسلامی مرکز کے سپرد کیا گیا ۔ یہ مجموعہ بندی اور اردو میں شائع کیا جائے گا۔
۱۲ ہفت روزہ نئی دنیا کے نمائندہ نے ۲ اپریل ۱۹۹۳ کو ٹیلیفون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوال وجواب کا تعلق زیادہ تر جسٹس تلہری کے فیصلہ کی روشنی میں طلاق کے شرعی قانون سے تھا۔
۱۳ الکٹرانکس نیکٹین کے کانفرنس ہال (نئی دہلی) میں ۲۹ اپریل ۱۹۹۳ کو آل انڈیا اسلامی تعلیمی کنونشن ہوا۔ اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ایک بات یہ کہی کہ تعلیم کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ مسلم اسکول اور مسلم نصاب کے دائرہ سے باہر نکل کر ہمیں اپنی نسلوں کو تعلیم میں داخل کرنا چاہئے۔ اس معاملہ میں غیر ضروری حساسیت، کی ضرورت نہیں۔
۱۴ چنتک منڈل کی طرف سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی، میں ۲مئی ۱۹۹۴کو ایک میٹنگ ہوئی ۔ اس کا موضوع ہندستانی انسائیکلوپیڈیا (Encyclopaedia Indica) کا منصوبہ طے کرنا تھا۔ اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع کے بارہ میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ اس سلسلہ میں دوسری میٹنگ اامٹی کو جو ابہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہوئی۔ ۱۵ ہندوستان ٹائمس کے نمائندہ مسٹر اشوک ملک نے ۳ مئی ۱۹۹۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر نکاح وطلاق کے مسئلہ سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ یکم مئی کو مسلم پرسنل لاہورڈ کا یہ فیصلہ درست ہے کہ جسٹس تلہری کے فیصلہ پر مسلمان ایجی ٹیشن کا طریقہ اختیار نہ کریں۔ مگر یہ آدھی بات ہے ۔ ان لوگوں کو اسی کے ساتھ یہ بھی کہنا چاہئے کہ شاہ بانو کے معاملہ میں اور بابری مسجد کے معاملہ میں ایجی ٹیشن کا طریقہ اختیار کر کے انھوں نے سخت غلطی کی ہے۔ مسلم عوام کے ذہن کی صفائی کے لئے غلطی کا اعتراف بھی ضروری ہے۔ ۱۶ ایشین ایج (Asian Age) کی نمائندہ مسٹر شیلار یڈی نے ۲ جون ۱۹۹۳ کو صدرِ اسلامی مرکز کا انٹرویو ٹیلی فون پر لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر آثار قدیمہ کی مساجد اور ان کے مسائل کے بارہ میں تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1994 All issues