مولاناشبیر احمد عثمانی، دیوبند
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۱
اسلام کی طرف لانے والا ہے۔ اور تنافر باعثِ فند ہے اور وہ عدمِ اطلاع علی المحاسن کا موجب ہے۔ اور وہ اسلام کی ترقی میں سدِ راہ ہونے والا ہے۔
چوں کہ اسلام تبلیغی مذہب ہے ، اس لئے اس کا فریضہ ہے کہ جس قدرہوسکے ، غیر کو اپنے میں ہضم کرے نہ یہ کہ ان کو دور کرے۔ اس لئے اگر ہمسایہ قومیں ہم سے نفرت کریں تو ہم کو ان کے ساتھ نفرت نہ کرنا چاہئے۔ اگر وہ ہم کو نجس اورملچھ کہیں تو ہم کو انہیں ایسا نہ کہنا چاہئے۔ اگر وہ ہم سے چھوت چھات کریں تو ہم کو ان سے ایسا نہ کرنا چاہئے۔ وہ ہم سے ظالمانہ برتاؤ کریں تو ہم کو ان کے ساتھ ظالمانه اور غیر منصفانہ برتاؤ نہ کرنا چاہئے۔ اسلام پدرِ شفیق ہے ، اسلام مادرِ مہربان ہے ، اسلام ناصح خیر خواہ ہے۔ اسلام جالبِ اقوام ہے۔ اسلام ہمدردِ بنی نوع انسان ہے۔ اس کو غیروں سے جزا در سیّۂ سیئہ پر کار بند ہونا شایانِ شان نہیں۔ (مکتوباتِ شیخ الاسلام، حصہ اول، مکتبہ دینیہ دیوبند، مکتوب نمبر ۶۳، صفحه ۱۴۷ - ۱۴۱)
مولاناشبیر احمد عثمانی، دیوبند
(حدیبیہ کا صلح نامہ لکھنا قرار پایا تو اس سلسلہ میں بعض امور پر بحث و تکرار ہوئی۔ اور مسلمانوں کو غصہ اور جوش آیا کہ تلوار سے معاملہ ایک طرف کر دیا جائے۔ لیکن آخر حضور نے مکہ والوں کے اصرار کے موافق سب باتیں منظور فرمالیں۔ اور مسلمانوں نے بھی بے انتہا ضبط و تحمل سے کام لیا اور صلح نامه تیار ہوگیا۔ جس میں ایک شرط کفار کی طرف سے یہ تھی کہ آپ اس سال واپس چلے جایئے اور سال آئندہ غیر مسلح آکر عمرہ کر لیجیے۔ اور یہ کہ فریقین میں دس سال تک لڑائی نہ ہوگی۔ اس مدت میں جو : مرد ہمارے ہاں سے تمہارے پاس جائے اسے آپ اپنے پاس نہ رکھیں اور جو تمہارا آدمی ہمارے ہاں آئے گا ہم واپس نہ کریں گے۔ صلح کا تمام معاملہ طے ہو جانے پر آپ نے حدیبیہ ہی میں ہدی کا جانور ذبح کیا۔ اور مدینہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ راستہ ہی میں سورہ الفتح نازل ہوئی۔ یہ سب واقعہ اواخر۶ھ میں پیش آیا۔ حدیبیہ کی صلح بظاہر ذلت اور مغلوبیت کی صلح نظر آتی ہے۔ اور رشد الٹا پڑھ کر بادی النظر میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ تمام جھگڑوں کا فیصلہ کفار قریش کے حق میں ہوا۔ چنانچہ حضرت عمر اور دوسرے صحابہ بھی صلح کی ظاہری سطح دیکھ کر سخت محزون ومضطرب تھے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں ان احوال و نتائج کو دیکھ رہی تھیں جو دوسروں کی نگاہوں سے اوجھل تھیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues