Al-Risala · October 1994 · page 34

مولاناشبیر احمد عثمانی، دیوبند

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۴

کے یہاں مہمان ہوئے تو انھوں نے زندگی کا نقشہ دوسرا دیکھا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ اکبر یہ زندگی ، ہماری زبان ایک، ہمارا خون ایک، ہماری نسل ایک، ہماری تہذیب ایک ، ہمارا کھانا پینا ایک، لیکن ہم میں ان میں اتنا فرق ۔ یہ جھوٹ نہیں بولتے۔ یہ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ یہ گالی گلوچ نہیں کرتے۔ ان کو غصہ نہیں آتا۔ یہ نمازیں نہیں چھوڑتے۔ یہ مہمانوں کو اپنے بچوں پر، اپنی بیویوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ ان کو بھوکا رکھ کر ان کو کھلاتے ہیں۔ اس نے ان کو مائل کیا اور اس بڑی تعداد میں انھوں نے اسلام قبول کیا جس تعداد میں نہ مکہ معظمہ کے تیرہ سال کے قیام کے دوران اسلام قبول کیا اور نہ مدینہ طیبہ کے آٹھ سال کے دوران:

ماہنامہ ہدایت، چے پور، پور،فروری۱۹۹۴،صفحہ صفحہ ۳۶-۳۷ مولانا ابوالکلام آزاد ، دہلی دسمبر ، ۱۹۱۷ میں لکھنو میں ایک مسلم کانفرنس ہوئی مولانا ابوالکلام آزاد اس کے داعی اور صدر تھے۔ مولانا نے اپنے خطبہ صدارت میں مسلمانوں کو رہنمائی دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کے موجودہ حالات اور ملک کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے اس سے زیادہ کوئی چیز ضروری نہیں ہو سکتی کہ جہاں تک ملک کی سیاسی زندگی کا تعلق ہے، فرقہ پرستی کو جو مذہب کے نام سے ابھاری گئی ہے، ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائے کسی ایک گوشہ کی فرقہ پرستی نہیں، کسی ایک جماعت کی فرقہ پرستی نہیں، سب کی فرقہ پرستی۔ ان بربادیوں سے جو ۱۵ اگست ۱۹۴۷ کے بعد سے ہوتی رہی ہیں، بدقسمتی سے ہر فرقہ پرست جماعت کے لوگ اضافہ کرتے رہے۔ اور کوئی جماعت ایسی نہیں رہی جس پر خون کا دھبہ نہ لگا ہو۔ مسلمانوں کے ہاتھ پر خون کا دھبہ ہے۔ ہندوؤں کے ہاتھ پر بھی خون کا دھبہ ہے۔ اور سکھوں کے ہاتھ پر بھی خون کا دھبہ لگا ہوا ہے۔ مجھ سے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مسلمانوں کے ہاتھ پر خون کا دھبہ نہیں ہے اور وہ پاک ہے۔ جہاں تک فرقہ پرستی کا تعلق ہے، ظاہر ہے کہ یہ فرقہ پرستی ایک دروازہ سے نہیں آئی بلکہ کئی دروازوں سے آئی ہے۔ تو یہ سب دروازے بند ہونے چاہئیں۔ میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں جس آزادی کا ہم ۷۰ برس سے خواب دیکھ رہے تھے وہ برباد نہ ہو اور بربادی کسی نئے دروازے سے نہ گھس جائے تو ہمارا فرض ہو جاتا ہے کہ جس دروازہ سے یہ فرقہ پرستی آئی ہے اس دروازہ کو بند کر دیں اور

‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues

Printed page