مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی، امیر جماعت اسلامی
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۵
اس کو ختم کر دیں۔ اس میں شک نہیں ہے کہ اس فرقہ پرستی کا ایک بہت بڑا دروازہ مسلم لیگ کی وجہ سے کھلا۔ واقعات اور حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرقہ پرستی کا دروازہ مسلم لیگ نے کھولا ۔ اب اگر وہ دروازہ بند نہیں کیا جاتا ہے تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ موجودہ مشکلات کے حل کی بہت بڑی ذمہ داری مسلمانوں کے کندھے پر باقی رہتی ہے۔ اس کے بغیر مسلمانوں کی فلاح کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔ جو چیز اس وقت مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے وہ یہ ہے کہ فرقہ پرستی کو روک کر اپنی قومی زندگی کو بچائیں اور جلد سے جلد بچائیں۔ (الجمعیتہ ویکیلی، دہلی، ۲۲ مارچ ۱۹۷۳ء، صفحہ ۱۰)
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی، امیر جماعت اسلامی
ہندوستان میں اسلامی تحریک کا راستہ ہموار کرنے کے لئے، سب سے مقدم کام یہ ہے کہ اس قومی کش مکش کا خاتمہ کیا جائے جو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اب تک برپا رہی ہے۔ میرے نزدیک یہ بات پہلے بھی غلط تھی کہ مسلمان اسلام کے لئے کام کرنے کے بجائے اپنے قومی اعتراض اور مطالبوں کے لئے لڑتے رہے۔ مگر اب تو اس لڑائی کو جاری رکھنا محض غلطی نہیں بلکہ مہلک غلطی اور احمقانہ خود کشی ہے۔ اب یہ نہایت ضروری ہے کہ مسلمان اپنے طرزِ عمل کو بالکل بدل دیں۔ یہ اسمبلیوں میں نمائندگی کے تناسب کا سوال ، یہ انتخابات کی دوڑ دھوپ ، یہ ملازمتوں کے لئے کش مکش ، اور یہ دوسرے قومی حقوق اور مطالبوں کے لئے چیخ پکار ، آئندہ دور میں لا حاصل ہوگی اور نقصان دہ بھی۔ لاحاصل اس لئے کہ اب جن لوگوں کے ہاتھ میں ہندوستان کی حکومت آ رہی ہے وہ مخلوط انتخابات اور ملازمتوں میں صرف قابلیت کے لحاظ کا اصول مقرر کر کے مسلمانوں کی جدا گانہ سیاسی ہستی کو ختم کر دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اور ان کے فیصلے کو نافذ ہونے سے کسی طرح روکا نہیں جاسکتا۔ نقصان دہ اس لئے کہ اس حقوق کے استقرار کی جتنی کوشش بھی مسلمان کریں گے وہ ہندوؤں کے قومی تعصب کواورزیادہ مشتعل کرے گی۔ اور اگر وہ اپنی شکایات کو رفع کرانے کے لئے پاکستان کی مدد حاصل کرنا چاہیں گے تو یہ بین الاقوامی پیچیدگی اور کش مکش کا سبب بن جائے گا جس سے ہندو قوم پرستی کو زندگی کی مزید طاقت مل جائے گی۔ لہٰذا اب ہمیں وسیع پیمانے پر مسلمانوں میں ایسی رائے عام تیار کرنی چاہئے کہ وہ بحیثیت ایک قوم کے حکومت اور اس کے نظام سے بے رخی اختیار کر لیں ۔ اور
‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues