مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی، امیر جماعت اسلامی
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۶
ہند و قوم پرستی کو اپنے طرز عمل سے یہ اطمینان دلا دیں کہ میدان میں کوئی دوسری سیاسی قومیت اس کے ساتھ کش مکش کرنے کے لئے موجو د نہیں ہے۔ یہی یک طریقہ ہے اس غیر معمولی تعصب کو ختم کر دینے کا جو اس وقت غیر مسلم اکثریت کے اندر اسلام کے خلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اور اسی طریقے سے غیر مسلموں کے اس اندیشے کو بھی دور کیا جا سکتا ہے کہ اگر اسلام کو مزید اشاعت کا موقع دیا گیا تو کہیں پھر کسی علاقہ کے مسلمان ایک اور پاکستان مانگنے کے لئے کھڑے نہ ہو جائیں۔ (تقریر مدراس، ۲۶ اپریل ۱۹۴۷ء، ماخوذ از خطبہ مدراس، مکتبہ اسلامی دہلی، صفحہ ۳۱-۳۲ ڈاکٹر اسرار احمد، لاہور پاکستان کے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب " بھارت کے ساتھ مصالحت وقت کا تقاضا" کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں:
"اہل پاکستان کو چاہئے کہ اس وقت بھارتی حکومت کو کوئی face-safing دیں۔
دنیا میں بھارت کو ایک جمہوریت تسلیم کیا جاتا ہے۔ وہاں بہت مضبوط اپوزیشن موجود ہے جو اس کو ہلنے نہیں دے گی۔ اس حوالے سے جو ان کی شرائط ہیں کہ پہلے کچھ دیگر معاملات پر گفتگو کرنی چاہئے۔ فضا کو کچھ ہموار بنانا چاہئے تاکہ باہم بیٹھ کر ہم گفتگو کر سکیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ضمن میں ہمیں صلح حدیبیہ کی مثال سامنے رکھنی چاہئے۔ ایک وقت میں کچھ نرمی دکھانا ہی کامیابی کی بہت بڑی دلیل بن جاتی ہے۔ صلح حدیبیہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار مکہ کے ساتھ جو مصالحت کی تھی وہ کس قدر غیر مساویانہ تھی۔ اس پر مسلمانوں کے خون کھول رہے تھے حضرت عمر کا رد عمل بھی کافی شدید تھا۔ میرے علم میں کوئی واقعہ نہیں ہے جس میں حضرت ابو بکر بھی حضور کے ساتھ نہ ہوں۔ لیکن اس موقع پر وہ بھی ساتھ نہیں تھے۔ کیوں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب احرام کھول دو اور یہیں قربانیاں دے دو تو (روایات کے مطابق) ایک بھی صحابی نہیں اٹھا۔ گویا حضرت ابو بکر بھی نہیں اٹھے۔ دوبارہ کہا تو کوئی نہیں اٹھا۔ تیسری بار کہا تو بھی کوئی نہیں اٹھا۔ اس ایک طرفہ شرائط والی صلح کو قرآن حکیم میں انا فتحنالك فتحا مبینـا کہا گیا (ضرورت ہے کہ اسی انداز پر ) بھارت کے ساتھ بھی ہماری کوئی مفاہمت ہو۔ بھارت کے ساتھ مصالحت سے اسلام کی تبلیغ کا بھی بہت بڑا موقع ہاتھ آئے گا جو اور کہیں نہیں ہے۔ اٹھارہ کروڑ مسلمان وہاں موجود ہیں، کچھ سہارا انہیں بھی ملے۔ کچھ آزادانہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues