Al-Risala · October 1994 · page 45

ام الرسائل اکتوبر ۱۹۶۴ء

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۵

واپس جارہے ہیں؟ آپ کے رشتہ دار نہیں ملے؟ یہاں کے سب لوگ شہروں کو منتقل ہوگئے وہ میری طرف دیکھ کر بولا آپ شام کا بھوجن ہمارے ساتھ کرکے چلے جائیں میں نے کہا کہ بھوجن تو کہا ہو جائے گا مگر مجھے جلدی شاہ جہاں پور پہنچنا ہے کہ کہیں دہلی کی ٹرین چھوٹ نہ جائے ۔ خیر السکار اور اسہ اس کی جیت ہوگئی۔ مجھے اس کے پاس بھوجن کرنا ہی پڑا۔ کھانے کے دوران اس نے کہا کہ آپ بو شاہ جہاں پور کے غازی آباد چلے جائیں وہاں سے کئی ٹرین دہلی کے لئے چلتی ہیں آپ آرام سے پہنچ جائیں گے۔ آپ کے ساتھ بہن جی چھوٹا لڑکا اور بابا صاحب بھی تو ہیں ان کو کوئی تکلیف بھی نہ ہو گی شدید سردی پڑ رہی ہے۔ غازی آباد شاہ جہاں پور سے کافی دور تھا۔ میں نے کہا کہ ٹیکسی کا کرایہ جائے گا۔ شاہ جہاں پور ہی میرے لئے مناسب ہے۔ اس نے کہا آپ خرچہ کی کیوں سوچتے ہیں میں ڈرائیور آپ کو چھوڑ دے گا آپ اسے کچھ نہ دیں۔ مگر میں نے اس کی منت سماجت کر کے شاہ پور چھوڑنے پر راضی کر لیا۔ یہ واقعات گو یا ایک طمانچہ ہیں ان لوگوں کے منہ پر جو فرقہ واریت کی گھولتے ہیں۔

ایک مرتبہ میں کناٹ پلیس سے دہلی ایئر پورٹ کی طرف جارہا تھا۔ ٹیکسی ایک روڈ پر سے گزر گئی جس پر ٹاک کم تھی۔ ڈرائیور نے کہا آپ برا نہ مانیں تو مجھے ایک کام کرنے کی اجازت دیجئے ۔ نے سمجھا شاید وہ سگریٹ پینا چاہتا ہے۔ میں نے کہا کوئی برا کام نہیں ہے تو کر لو اس نے ٹیکسی سڑک کے کنارے روک دیا۔ اور اسٹیرنگ کے نیچے کے خانے سے ایک چھوٹی سی بوتل نکالی جس میںشراب تھی۔ میں نے کہا یہ تو غلط کام ہے۔ اگر تم کو پینا ہو تو پی لو میں یہاں اتر کر دوسری ٹیکسی کر لوں گا۔ وہ ہو آپ ناراض ہوگئے ہیں۔ میں نے کہا اس میں ناراضی کی کون سی بات ہے۔ پینا تمہاری مرضی ا دوسری ٹیکسی لینا میری مرضی۔ نہیں بابوجی آپ ناراض ہوگئے ۔ میں نہیں پیوں گا۔ اس نے بو اندر رکھ دی۔ اور خاموش کچھ سوچتا ہوا گاڑی چلانے لگا۔ میں جب اپنے مقام پر پہنچا تو بو باجی کب لوٹو گے۔ میں نے کہا میں نہیں بتا سکتا۔ ایک گھنٹہ کے بعد جب میں واپس آیا تو وہ انتظار کر رہا تھا۔ میں بادل ناخواستہ اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔ راستہ میں اس نے اپنا ہندر ہٹایا اور مجھ سے پوچھا آپ کیا کام کرتے ہیں۔ میں نے کہا میں وکیل ہوں۔ حیدر آباد کا ز والا ہوں۔ سپریم کورٹ آیا ہوں۔ وہ ہوٹل کے کمرہ تک میرے ساتھ آیا۔ دوسرے روز جب

‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues

Printed page