ام الرسائل اکتوبر ۱۹۶۴ء
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۷
جان ومال اور عزت و ناموس کی حفاظت کرتے ہیں ایسے ہی اگر فرقہ واریت دو خانوں میں ہوتی تو کسی مریض آپریشن کے ٹیبل پر یا بستروں پر لاپرواہی سے مر جاتے۔ کوئی ایک دوسرے کو خون نہیں دیتا یا گردے تبدیل نہیں ہوتے۔ یہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ اگر سڑک پر کوئی حادثہ ہو جائے تو مدد کرنے والے ہندو کو دیکھتے ہیں نہ مسلمان کو بلکہ بے تحاشہ مددکو دوڑپڑتے ہیں۔ ایسے واقعات فرقہ پرستی کی تضحیک کرتے ہیں۔
طیش دلانے والی تقریروں اور ٹکراؤ کی پالیسیوں نے جن کا ہم طویل عرصہ سے مشاہدہ کر چکے ہیں، سوائے مالی اور جانی نقصان کے ہم کو کچھ نہیں دیا۔ بہتر ہے کہ ہم خاموش اور صبر و تحمل سے رہیں جیسا کہ آپ نے اپنے مضامین اور کتابوں میں کافی روشنی ڈالی ہے اور آجکل ایسے ہی بیانات بعض اصحاب کے اخباروں میں پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ قرآنی اخلاق اور آنحضرت کے طریقہ کو اپنا لیں تو یہ طریقے یکطرفہ بنیادوں پر یکجہتی کو کامیاب بنا دیں گے جس سے نہ صرف فائدہ مسلمانوں کو ہی ہوگا بلکہ ملک بھی ترقی کرے گا۔ ملک کی ترقی کے لئے بھائی چاری اور فراخدلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم یکطرفہ بنیادوں پر یہ کام اپنے ذمہ لے لیں تو ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمارا بہت بڑا حصہ ہوگا۔ تنگ نظری، تعصب اور فرقہ پرستی کا جس سے ہم کو سابقہ پڑ رہا ہے خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔ (۱۹ جولائی ۱۹۹۴)
ڈاکٹر عزیز احمد خاں ایڈوکیٹ، سکندر آباد (حیدر آباد)
Dr Aziz Ahmad Khan, Advocate, 11-1-777, Chilkalguda, Secunderabad 500361 Tel. 865718 Forthcoming publications 1. Woman in Islam and Western Society; 320 pages. 2. Islam: The Creator of Modern Age; 120 pages. 3. Islam: The Voice of Human Nature; 64 pages. 4. Hijab in Islam; 16 pages.
‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues