Al-Risala · October 1994 · page 48

خبر نامه اسلامی مرکز ۹۹

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۸

خبر نامه اسلامی مرکز ۹۹

ہندوستان ٹائیمز کی نمائندہ کم کم چڈھانے ۴مئی ۱۹۹۴کوصدراسلامی مرکزکاانٹرویولیا۔ سوالات سوالات کا تعلق مسلم مسائل اور ملکی حالات سے تھا ۔ وہ ایوننگ نیوز ، ۷ مئی ۱۹۹۲ میں چھپا ہے۔ " ہفتہ ملاقات" کا ایک خصوصی منصوبہ زیرغور ہے۔ اس کے مطابق صدر اسلامی مرکز سفر کر کے ملک کے مختلف مقامات پر جائیں گے اور ایک ایک ہفتہ کے لئے قیام کریں گے۔ اس دوران مقامی افراد کو جوڑ کر یہ کوشش کی جائے گی کہ ان میں دینی طرزِ فکرپیداہواوروہ حالات حاضرہ کا مطالعہ اسلام کی روشنی میں کر سکیں۔ ملاقات کے اس پروگرام کے سلسلہ میں مقامی لوگوں پر اخراجات کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ جن مقامات کے لوگ اپنے یہاں " ہفتہ ملاقات " کا یہ پروگرام رکھنے کے خواہشمند ہوں وہ بذریعہ ڈاک مطلع فرمائیں تاکہ اس کا نظام مرتب کرتے ہوئے ان کا نام اس میں شامل کیا جاسکے۔

تلنی سنگھ ایسوسی ایٹ (Nalini Singh Associates) نے ۵ مئی کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ویڈیو ٹیپ پر ریکارڈ کیا جو ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ سوالات کا تعلق اس بات سے تھاکہ ہندستان میں عدم رواداری (ان ٹالرنس) بڑھ رہی ہے۔ بتایا گیا کہ عدم رواداری انسانی فطرت کے خلاف ہے۔ اس لئے اس کا اظہار ہمیشہ وقتی ہوتا ہے۔ وہ کبھی مستقل طور پر نہیں بڑھتی۔

اچاریہ منی سوشیل کمار کے انتقال پر ، ۷مئی ۱۹۹۴کو اہنسابھون(نئی (نئی دہلی) میں ایک سوگ سبھا ہوئی۔ اس میں دوار کا پیٹھ کے شنکراچاریہ بھی شریک تھے۔ اس کی دعوت . پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ انھوں نے بتایا کہ اچاریہ جی سے میری پہلی ملاقات ۱۹۶۵ میں ہوئی۔ اس کے بعد تقریباً ۳۰ سال کے دوران بار بار . ملاقات ہوئی۔ انھیں کے ساتھ مل کر دسمبر ۱۹۹۲ میں شانتی یاترا نکالی گئی۔ اس کی رپورٹ ٹائیمز آف انڈیا۹مئی ۱۹۹۴میں چھپی ہے۔

میڈیا اسٹار کے اسپیشل کرپانڈنٹ مسز نسیم نقوی نے ۱۰ مئی ۴ ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق شریعت اسلامی کے کچھ مسائل

‹ Previous page Next page › Contents of October 1994 All issues

Printed page