صفحہ عبرت
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۰
اصل مسئلہ
مولا ناشکیل احمد قاسمی (۳۸ سال) مدرسہ امداد الاسلام، میرٹھ میں صدر مدرس اور شیخ الحدیث ہیں۔ ۱۸ دسمبر ۱۹۹۳ کو دہلی میں ان سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے اپنا ایک تجربہ بتایا جو نہایت سبق آموز ہے۔ انھوں نے کہا کہ نومبر ۱۹۹۲ میں صدر بازار (میرٹھ) کے ایک تعلیم یافتہ ہندو مسٹر اندر جیت سنگھ اہلووالیا ان کے مدرسہ میں آئے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے دو لڑکوں، انگور واہلووالیا اور چارلی اہلووالیا کو اُردو اور عربی زبان پڑھانا چاہتا ہوں۔ آپ ان کے لیے کسی ٹیوٹر کا انتظام کردیں۔ مولا نا قاسمی نے پوچھا کہ آپ ان بچوں کو اُردو، عربی کیوں پڑھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بچوں میں کھلا ذہن پیدا ہو۔ وہ تنگ نظری سے اوپر اٹھ کر سوچنے والے بنیں۔ واضح ہو کہ مسٹر اندر جیت سنگھ اہلووالیا کا تعلق آرایس ایس سے ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایکٹو ممبر ہیں۔ مولا نا شکیل احمد قاسمی نے سوچا کہ اگر میں مدرسہ کے کسی طالب علم کو اس کام پر مقرر کروں تو شاید وہ ٹھیک سے اس کو انجام نہ دے سکے۔ چنانچہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی اس کام کو کریں گے۔ انھوں نے جب مسٹر اہلو والیا سے یہ بات کہی تو ان کو بہت تعجب ہوا۔ تاہم مولانا قاسمی کے اصرار پر انھوں نے اس کو قبول کرلیا۔ اب انھوں نے پوچھا کہ مولانا صاحب ، ہم کو ماہوار کتنا دینا ہوگا۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ کچھ نہیں۔ یہ تو میرے لیے ایک خوشی کا کام ہے۔ میرے لیے یہی قیمت کافی ہے کہ ایک ایسے حلقہ میں جہاں اُردو ختم ہورہی ہے وہاں کچھ لوگ اُردو اور عربی جاننے والے پیدا ہو جائیں گے۔ فرض کچھ دیر کی بحث کے بعد طے ہوگیا کہ مولانا قاسمی ان کے گھر پر جاکر ان کے بچوں کو اردو پڑھایا کریں گے۔ مولاناشکیل احمد قاسمی نے مولانا اسماعیل میرٹھی کی ریڈرسے ان بچوں کو اردو پڑھانا شروع کیا۔ یہ سلسلہ یکم دسمبر ۱۹۹۲ کو شروع ہوا اور اب تک وہ بدستور جاری ہے ۔ اس مدت میں ان ہندو بچوں نے کئی ریڈریں ختم کرلی ہیں۔ وہ اب صحیح املاکھ لکھ لیتے ہیں اور اُردو اخبار (مثلاً قومی آواز) کو آسانی سے پڑھ لیتے ہیں۔ اب انھوں نے منہاج العربیہ کے ذریعہ سے عربی پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت وہ منہاج العربیہ کا دوسرا حصہ پڑھ رہے ہیں۔ ان کے گھرمیں اُردوکا اتناچرچاہواکہ اب خود مسٹر اندر جیت سنگھ اہلو والیہ نے بھی مولانا قاسمی سے اردو پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ ۱۰ الرسلا نومبر ۱۹۹۴
‹ Previous page Next page › Contents of November 1994 All issues