Al-Risala · November 1994 · page 5

سنتِ اجتہاد

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۴، صفحہ ۵

ایک پاکستانی جریدہ " اخبار اردو" میں ڈاکٹر مختار الدین احمد کا ایک مضمون پڑھا ۔ وہ بریڈ فورڈ میں رہتے ہیں ۔ وہ طبی پیشہ کے ساتھ شعر و ادب سے بھی لگاؤ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا تھا کہ " اس وقت برطانیہ میں جس قدر شاعر ہوتے ہیں ، شاید پاکستان میں بھی نہیں ہوتے : لندن ، برمنگھم آکسفورڈ ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، گلاسگو ، ایڈنبرا اور نائینٹم جیسے برطانی شہروں میں کئی کئی ادارے اور ادبی انجمنیں قائم ہیں ۔ یہ کسی نہ کسی موضوع پر جلسے ، مذاکرے اور شاعر سے منعقد کراتی رہتی ہیں ۔ اس کے علاوہ بیرونِ برطانیہ ، بالخصوص پاکستان سے بلائے اور بن بلائے شاعراورادیب اوراہلِ قلم تشریف لاتے رہتے ہیں ۔ ان کے اعزاز میں مشاعرے یا ادبی تقاریب منعقد ہوتی ہیں ۔

ڈاکٹر اقبال ۱۹۰۵ میں یورپ گئے ۔ وہاں وہ تعلیم کے سلسلہ میں انگلینڈ اور جرمنی میں ۱۹۰۸ تک رہے ۔ اس قیام کے دوران انھیں احساس ہوا کہ یہ زمانہ شعر و شاعری کا نہیں ہے ۔ بلکہ سائنس کا ہے ۔ انھوں نے شاعری کو چھوڑنے کا ارادہ کیا اور اپنے دوست سر عبد القادر (مدیر مخزن) کو ایک منظوم خط میں لکھا :

مدیر مخزن سے جاکے اقبال کوئی میرا پیام کہدے کہ کام ہو کر رہی ہیں قومیں انھیں مذاق سخن نہیں ہے مگر اقبال کے دوستوں نے اصرار کر کے انھیں شعر گوئی کے مشغلہ پر باقی رکھا ۔ عجیب بات ہے کہ تقریباً نوے سال بعد بھی مسلمان یورپ تک نہیں شعر و شاعری کے مشغلہ کو بدستور اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ شاید اس لئے کہ ان کے محبوب رہنما (اقبال) شاعری کو بے فائدہ سمجھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے پر اپنے آپ کو راضی نہ کرسکے تھے ۔

ایک برطانی تاجر سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے کہا کہ برطانیہ میں اور پوری مغربی دنیا میں ، دکھائی دے رہا ہے کہ جاپان نے اقتصادی حملہ کر رکھا ہے ۔ وہ آپ لوگوں کی سپریسی کو چھین رہا ہے ۱۹ ویں صدی کو برٹش صدی کہا جاتا ہے ۔ ۲۰ ویں صدی امریکی صدی تھی ۔ مگر اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ۲۱ ویں صدی جاپانی صدی ہوگی ۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ امریکہ میں جاپان کو دشمن نمبر ایک کہا جانے لگا ہے ۔ جاپان کی پر کیپیٹا جی این پی امریکہ سے ۲۲فیصد زیادہ ہے ۔ اور اسی طرح برطانیہ سے بھی اس کا ٹریڈ سرپلس ۱۲۰ بلین سالانہ ہے ۔ اس طرح کی کچھ باتوں کا تذکرہ کرنے کے بعد میں نے پوچھا کہ آپ کے نزدیک اس کا سبب کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ میں خود جاپان گیا ہوں ۔ اور اس کو قریب ۴۲ رسالہ نومبر ۱۹۹۴ء

‹ Previous page Next page › Contents of November 1994 All issues

Printed page