خبر نامه اسلامی مرکز ۱۰۱
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۸
خبر نامه اسلامی مرکز ۱۰۱
ایک کانفرنس کی دعوت کے تحت صدر اسلامی مرکز نے اگست ۱۹۹۴ میں برطانیہ کا سفر کیا۔ اس سلسلہ میں لندن ، مانچسٹر ، برمنگھم ، کارڈف ، برسٹل وغیرہ میں مختلف پروگرام ہوئے۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفرنامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ مولانا بشیر احمد راشد الامینی ، مہتمم مدرسہ معین الاسلام ، نئی دہلی، الرسالہ کے بارہ میں اپنے تاثرات بتاتے ہوئے ایک مفصل خط میں لکھتے ہیں: الرسالہ ایک ماہنامہ نہیں بلکہ وہ ایک مشن ہے۔ مولانا الیاس صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے یہاں سے ایک دینی مشن زبانی چلایا تھا ، اسی دینی مشن کو آپ نے قلم میں بدل دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی نمائندہ مسز الپنا نے ۲۳ اگست ۱۹۹۴ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر فیملی پلاننگ اورستمبرمیںقاہرہ میں ہونے کا نفرنس سے تھا جو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پا پولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر ہو رہی ہے۔ الرسالہ کا مشن خالص تعمیری مشن ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس سے متاثر حضرات جگہ جگہ تعمیری اور تعلیمی منصوبوں میں سرگرم ہو رہے ہیں۔ انھیں میں سے ایک نیو مسلم ایجوکیشن سوسائٹی (سہارنپور) بھی ہے۔ یہ رجسٹرڈ ادارہ خصوصیت سے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلہ کا ایک اقدام نیشنل یونانی میڈیکل کالج کا قیام ہے۔ جواہر بھون (نئی دہلی) میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی ایک میٹنگ ۲۴اگست ۱۹۹۴کو ہوئی ۔ اس کا موضوع ' قومی تعمیر اور اقلیتیں' تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی۔ ہندی ہفت روزہ پانچ جنیہ (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹرمہاراج کر شن بھرت نے ۲۵ اگست ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسٹر انور شیخ کی کتاب ایٹرنٹی (Eternity) سے تھا جو انھوں نے اسلام کے خلاف لکھی ہے۔ بتایا گیا کہ مصنف کا مطالعہ اسلام کے بارہ میں بہت کمرو ہے ۔ انھوں نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں۔ بی بی سی کے نمائندہ مسٹر قربان علی نے ۲۶ اگست ۱۹۹۴ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو
‹ Previous page Next page › Contents of November 1994 All issues