Al-Risala · November 1994 · page 49

خبر نامه اسلامی مرکز ۱۰۱

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۹

ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر تبصرہ میں ستمبر۱۹۹۴میں ہونے والی انٹر نیشنل کانفرنس سے تھا۔ یہ کانفرنس آبادی اور انسانی ترقی کے موضوع پر ہو رہی ہے۔ ۔ بتایاگیاکہ مالتھس کا نظریہ غلط ثابت ہو چکا ہے اور آبادی میں اضافہ کسی بھی درجہ میں انسانی ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے۔

نیو انڈیا گوروممنٹ کے تحت ۲۸اگست ۱۹۹۴کو ایک میٹنگ نئی دہلی (ہیلی روڈ) میں ہوئی۔ اس میں اعلی تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ہندوستان کی تعمیر نو کے موضوع پر تقریر کی۔

چنتک منڈل (نئی دہلی) کی ایک میٹنگ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ۲ستمبر۱۹۹۴کوہوئی اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کا موضوع تھا: ذات پات اور ملکی ترقی۔

ادھیاتما سادھنا کیندر (مہرولی) میں تھنک ٹینک کا اجلاس اچاریہ تلسی کی صدارت میں ۳ ستمبر ۱۹۹۲ کو ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ لوگ شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اس کا موضوع تھا: ملک میں نیشنل کیریکٹر کیسے پیدا کیا جائے ۔ اس موضوع پر اسلام کی روشنی میں اظہار خیال کیا گیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ ۱۹۴۷کے بعد یہ کھر کٹر بلڈنگ کا پر اس ٹوٹ گیا ہے. پہلے یہ کام مذہبی پیشوا کرتے تھے، اب مذہبی پیشوا ہندوؤں میں آشیرواد کے لئے اور مسلمانوں میں برکت کے لئے رہ گئے ہیں۔ اب وہ معلم اخلاق نہیں ہیں۔ اٹلی کے شہر ایسی میں ۱۱-۱۳ ستمبر ۱۹۹۲ کو ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کا موضوع عالمی امن کا مسئلہ تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے ذیل میں الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ رشی کیش کے انٹر نیشنل آشرم پر مارتھ نکیتن نے اسلامی مرکز سے کہا ہے کہ وہ اسلام پر تین سو صفحہ کی ایک (Islam in daily life) کے نام سے تیار کر کے دے جس کو وہ دس زبانوں میں چھاپ کر عالمی سطح پر پھیلائیں گے ۔ انڈیا کے مشہور اشاعتی ادارہ بھارتیہ ودیا بھون نے بھی اسلامی مرکز سے اسلام پر ایک کتاب مانگی ہے جس کو وہ (Primer of Islam) کے نام

‹ Previous page Next page › Contents of November 1994 All issues

Printed page