smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۳
شروع ہوئے ۔ اس میں سے ایک اعلان یہ تھا کہ داخلی پروازوں میں سگریٹ پینا منع ہے :
smoking is prohibited on domestic flights
یہ بظاہر ایک چھوٹی بات ہے ۔ مگر یہ چھوٹی بات ایک بڑی بات کی علامت ہے ۔ یہ دراصل ہندستانی تہذیب پر مغربی تہذیب کی برتری کا اعلان ہے ۔ ۔ ہندستان داخلی پروازوں میں اپنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ مگر بین الاقوامی پروازوں میں بیرونی مسافروں کے دباؤ کی وجہ سے ہندستان کے لیے ممکن نہیں رہتا کہ وہ اپنی تہذیبی قدروں کو برقرار رکھ سکے ۔ اس دنیا کی ایک سنگین حقیقت یہ ہے کہ یہاں کسی اقدام کا نتیجہ اقدام کرنے والے کی نیت کے اعتبار سے نہیں نکلتا بلکہ خارجی حالات کے اعتبار سے نکلتا ہے ۔ اس کی ایک عبرت انگیز مثال انڈین ایرلائنز کا معاملہ ہے ۔ 1990 میں انڈین ایرلائنز کو یومیہ 4 کروڑ روپیہ کا گھاٹا ہوا تھا۔ اس گھاٹے کو ختم کرنے کے لیے جہاز کے کرایہ میں اضافہ شروع کیا گیا۔ حتیٰ کہ مجموعی طور پر ۳۱ فی صد تک کرایہ کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ۔ لیکن یہ اقدام الٹا نتیجہ پیدا کرنے والا (Counter-productive) ثابت ہوا۔ 92-1991 کے مالی سال میں ایئرلائنزکاگھاٹامزید بڑھ کر ۲۰ کروڑ روپیہ تک پہنچ گیا گیا(ٹائمس آف انڈیا ۲۲ مارچ ۱۹۹۲) اس الٹے نتیجہ کا سبب کیا تھا ۔ اس کا سادہ سا سبب یہ تھا کہ کرایہ میں غیر معمولی اضافہ کے بعد ہوائی مسافروں کی تعداد کم ہوگئی۔
دہلی سے جہاز ساڑھے تین بجے روانہ ہوا ۔ اور ٹھیک ۴۵ منٹ بعد وہ لکھنؤ کے ہوائی اڈہ پراترگیا۔ اس اس وقت میری عجیب کیفیت ہوئی ۔ میں نے سوچا کہ ۴۵ منٹ کا یہ سفر طے کرنے کے لیے جو بے شمار اسباب درکار ہیں ان کے مہیا ہونے میں ۴۵بلین سال سے بھی زیادہ وقت لگا ہے ۔ اس سلسلہ کی مختلف کائناتی معلومات میرے ذہن میں ایک چلتی ہوئی ریل کی طرح گھومنے لگیں ۔ بے اختیار میری زبان سے نکلا : اس حیرت انگیز کائنات کا ایک خدا ماننا محض بے عقلی کا عقیدہ نہیں ۔ یہ نا قابل فہم کے مقابلہ میں قابل فہم کا انتخاب کرنا ہے ۔ یہ سب سے زیادہ منطقی تصور ہے جو کوئی صاحب علم آدمی اس دنیا میں اختیار کر سکتا ہے ۔ ساتھیوں کے ہمراہ روانہ ہو کر ہوٹل گلبرگ پہنچا ۔ میرا قیام ہوٹل کے کمرہ نمبر ۱۰۱ میں تھا۔ شام
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues