Al-Risala · December 1994 · page 14

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۴

کو میں اپنے کمرہ میں بیٹھا ہوا کچھ لکھ رہا تھا کہ اچانک اللہ اکبر، اللہ اکبر کی آوازیں فضا میں گونجنے لگیں۔ معلوم ہوا کہ لاؤڈ اسپیکر پر مختلف مسجدوں سے مغرب کی اذان ہو رہی ہے۔ دہلی سے روانہ ہونے کے وقت ایک صاحب نے کہا تھا کہ آپ لکھنؤ جا رہے ہیں، وہاں تو آج کل بی جے پی (ڈکٹر ہندوؤں) کی حکومت ہے۔ فضا میں اذان کے الفاظ گونج رہے تھے اور میں سوچ رہا تھا کہ لوگ کتنا کم باتوں کو جانتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر حکومت کی ایک حد ہوتی ہے، اپنی حد پر پہنچ کر ہر حکومت غیر مؤثر ہو جاتی ہے۔ اور جہاں کسی حکومت کی حد ختم ہوتی ہے، اس کے بعد اتنی ہی وسیع دنیا باقی رہتی ہے جتنا لکھنؤ کے گورنمنٹ ہاؤس کے مقابلہ میں آفاق کی وسعتیں۔

۲۹ فروری کو فجر کی نماز لکھنؤ کی مسجد نوازی میں پڑھی۔ یہ مسجد مولانا محمد علی لین میں واقع ہے۔ ایک تنگ اور نا ہموار گلی سے گزرتے ہوئے ہم مسجد کے دروازے پر پہنچے۔ چھوٹی مسجد میں تقریبا ڈیڑھ صف کی جماعت تھی۔ اس "لین" کو دیکھ کر میں نے سوچا کہ انڈیا کی بہت سی سڑکوں پر آج بھی مولانا محمد علی کے نام کا بورڈ لگا ہے۔ تاہم ان سڑکوں کی سرگرمیوں پر ان کی کوئی چھاپ نہیں۔ ہوٹل کلرک کے اوپر وسیع چھت ہے۔ اس پر گھاس اگائی ہوئی ہے اور چاروں طرف گملے رکھے ہوئے ہیں۔ اس طرح یہاں مصنوعی طور پر قدرت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس چھت پر شامیانہ کے اندر سیمینار کی کارروائیاں ہوئیں۔ ۲۹ فروری کو صبح وشام دو اجلاس ہوئے۔ اور یکم مارچ کو صبح اور شام دو اجلاس۔ زیر بحث موضوع پرشرکاء نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس کے بعد ہر مقالہ پر سوال و جواب ہوا۔ منتظمین کی خوش سلیقگی ہر جزء سے نمایاں تھی۔ مولانا محمد فاروق سلطان پوری بھی اس سیمینار میں شریک تھے۔ وہ ایک روحانی مزاج کے آدمی ہیں۔ ان کے پاس بیٹھ کر ان کی باتیں سننا بہت روحانی سکون کا باعث ہوتا ہے۔ وہ شاعر بھی ہیں۔ ان کا ایک شعر یہ ہے :

گلوں میں بو نہ ملی سنگ میں شرر نہ ملا مِرامذاق جُداتھاکہ ہم سفر نہ ملا ایک گفتگو کے درمیان مولانا فاروق صاحب نے کہا کہ ایک بھکاری بھیک مانگ رہا تھا۔ اس نے ایک راہ گیر سے سوال کیا۔ اتفاق سے اس راہ گیر کی جیب میں اس وقت پیسے موجود نہ تھے۔ اس کو بھکاری پر ترس آیا۔ اس نے آگے بڑھ کر بھکاری کو اپنے سینے سے لگا لیا۔ بھکاری اس سے اتنا

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page