Al-Risala · December 1994 · page 15

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۵

زیادہ متاثر ہو کر اس کی زبان سے نکلا ، بھگوان جتنا تو نے آج دلایا اتنا تو کبھی نہیں دلایا تھا۔ آدمی کے پاس اگر دوسروں کے لیے کوئی مادی چیز نہ ہو، مگر اس کے دل میں دوسروں کے لیے سچی محبت ہو، تو اس کی یہ محبت یقیناً فاتح عالم بن جائے گی۔ مولانا فاروق صاحب ہندی میں ایم اے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایک باروہ لکھنؤکے علاقہ میں بس سے سفر کر رہے تھے۔ بس میں ایک ہندو سے ملاقات ہوئی۔ گفت گو کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے دل چسپی ہو گئی۔ مولانا فاروق صاحب نے اس ہندو بھائی کا پتہ لکھ لیا اور کہا کہ میں کبھی آپ کے پاس آؤں گا۔

اس کے بعد ایک سفر کے دوران مولانا فاروق صاحب اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ ہندو کے گاؤں میں گئے۔ رات ہو چکی تھی۔ پوچھتے ہوئے ہندو کے گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ ہندو بھائی گھر پر موجود نہیں ہیں۔ وہ کہیں چلے گئے ہیں۔ کچھ دیر کی حیص بیص کے بعد ایک اور ہندو نے آکر ان سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ اب رات ہو گئی ہے اس لیے آپ یہیں ٹھہریے۔ انھوں نے پوچھا کہ کوئی مسلمان یا کوئی مسجد یہاں ہے۔ معلوم ہوا کہ یہاں نہ کوئی مسلمان ہے اور نہ کوئی مسجد۔ ہندو نے گھر کے ایک حصہ میں سب لوگوں کو ٹھہرایا۔ انھیں کھانا کھلایا۔ اس کے بعد وہ لوگ عشاء کی نماز پڑھ کر سو گئے۔

صبح کو نماز فجر کے بعد وہ ہندو دوبارہ آیا۔ اس نے مولانا فاروق اور ان کے ساتھیوں کو دیہات کے طریقہ پر ناشتہ کرایا۔ جب وہ لوگ ناشتہ کر رہے تھے تو ہندو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میرا اس خاندان سے تعلق نہیں ہے۔ البتہ میں ان کا پڑوسی ہوں۔ رات کو جب آپ لوگ یہاں آئے تو گھر کی عورتوں نے مجھ کو بلایا اور کہا کہ کچھ مسلمان آئے ہیں۔ رات کی وجہ سے ان کو لوٹایا بھی نہیں جا سکتا۔ ہم ان کو جانتے بھی نہیں کہ وہ کون ہیں، ایسی حالت میں کیا کیا جائے۔ مذکورہ ہندو نے گھر کی عورتوں سے کہا کہ ان لوگوں کو کھانا کھلا کر یہاں سلا دو۔ کیوں کہ یہ ہمارا انسانی فریضہ بنتا ہے۔ البتہ جہاں تک ان کی طرف سے ڈر کا سوال ہے تو میں آج کی رات نہیں سوؤں گا۔ رات بھر پہرہ دوں گا۔ چنانچہ آج میں رات بھر لاٹھی لے کر پہرہ دیتا رہا ہوں۔

ان لوگوں نے ایک طرف نووارد مسلمانوں کے ساتھ انسانی فرض ادا کیا۔ دوسری ۱۵ الر سال دسمبر ۱۹۹۴

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page