Al-Risala · December 1994 · page 16

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۶

طرف ان کے امکانی خطرہ سے بچنے کے لیے رات بھر لاٹھی لے کر پہرہ دیتے رہے ۔ ۱۹۴۷کے بعد پہلی اہم ترین مسلم کانفرنس لکھنؤ میں ہوئی تھی۔ تقسیم کے بعد جو نئے حالات پیدا ہوئے اس میں مخصوص اسباب کے تحت ہندستان کے تمام مسلمان مولانا ابوالکلام آزاد کی طرف دیکھنے لگے۔ فطری طور پر وہ مسلمانوں کے واحد قابل اعتماد لیڈر بن گئے۔ خود ان کے اپنے الفاظ میں ” ملک کے مختلف گوشوں سے خطوں اورتاروں کی مجھ پر بارش ہونے لگی ۔ ہر طرف سے تقاضا ہونے لگا کہ موجودہ حالت میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا چاہیے “۔

چنانچہ مولانا ابوالکلام آزاد کی دعوت پر دسمبر۱۹۴۷کے آخرمیں لکھنؤمیں مسلم کانفرنس ہوئی ۔ اس کانفرنس میں مولانا آزاد نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ مسلمانوں کو کون سا رخ اختیار کرنا ہے ، آج ہمارے لیے صحیح راستہ کیا ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا :

” مسلمانوں کے موجودہ حالات اور ملک کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے اس سے زیادہ کوئی ضروری چیز نہیں ہو سکتی کہ جہاں تک ملک کی سیاسی زندگی کا تعلق ہے ، فرقہ پرستی کو جو مذہب کے نام سے ابھاری گئی ہے ، ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا جائے ۔ کسی ایک گوشہ کی فرقہ پرستی نہیں ، کسی ایک جماعت کی فرقہ پرستی نہیں ، سب کی فرقہ پرستی ۔ ( الجمعیتہ دہلی ۲۴ مارچ ۱۹۵۳ ) مولانا ابوالکلام آزاد نے مزید کہا کہ ہمیں فرقہ پرستی کے دروازہ کو بند کرنا پڑے گا ، ورنہ ہماری موجودہ مشکلات ہرگز ختم ہونے والی نہیں۔ فرقہ پرستی کا خاتمہ کیے بغیر مسلمانوں کی فلاح کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔

میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات میں یہ سب سے زیادہ اہم بات تھی جو ۴۵سال پہلے لکھنؤ میں کہی گئی ۔ مگر یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ یہ مقصد ایک فی صد کے بت بدر بھی حاصل نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے لیے مسلسل عمل کی ضرورت تھی ۔ مولانا آزاد نے یہ کہا مگر کسی نامعلوم سبب سے انھوں نے اس کے لیے عملی جدوجہد نہیں کی۔ آزادی کے بعد مولانا آزاد گیارہ سال تک زندہ رہے۔ وہ اگر وزیر تعلیم بننے کے بجائے یہ کرتے کہ اخبار الھلال کو دوبارہ جاری کرتے اور اس کے ذریعہ یہ کوشش کرتے کہ لوگوں میں غیر فرقہ وارانہ سوچ پیدا کریں تو یقینی ہے کہ گیارہ سال میں وہ ایک

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page