Al-Risala · December 1994 · page 17

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۷

ذہنی انقلاب پیدا کر دیتے ۔ مگر انہوں نے لوگوں میں ذہنی تبدیلی لانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کیا۔۱۹۴۷کے بعد کے حالات نے مولانا آزاد کو اجارہ داری کی حد تک بہترین مواقع کار دے دیے مگر وہ ان کو استعمال نہ کر سکے اور لوگوں کی بگڑی ہوئی سوچ بدستور اسی طرح بگڑی ہوئی حالت میں پڑی رہی۔ جس "ندوہ علمیہ" میں شرکت کے لیے میرا لکھنؤ کا سفر ہوا تھا، وہ ۲۹ فروری۔ یکم مارچ ۱۹۹۲ کو ہوئی۔ اس کا مرکزی موضوع تھا : مدارس اسلامیہ ہند کا ماضی ، اور مستقبل کے امکانات، فراہمی قیادت کے پس منظر میں۔ علماء اور اساتذہ اور دانشوروں نے اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے ۔ کیے۔ شرکاء زیادہ تر اس مدرسے فکر سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے کو " انقلابی اسلام " کا علم بردار سمجھتا ہے۔ چنانچہ لوگوں کے اظہار خیال پر زیادہ تر یہی نقطہ نظر چھایا رہا۔ اصولی نقطہ نظر کی ترجمانی کم ہوئی اور گروہی نقطہ نظر کی ترجمانی زیادہ ۔ تاہم منتظمین کی سوچ میں اعتدال اور آفا قیت نظر آئی۔ یکم مارچ کی شام کو (چو تھے سشن میں ) میرا مقالہ تھا۔ اصل مقالہ بہت لمبا ہو گیا تھا ، اس لیے میں نے ۴۰منٹ کی تقریر میں اپنے خیالات کو پیش کیا۔ میں نے کہا کہ تحفظ ملت کے میدان میں علماء نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مگر موجودہ زمانہ میں وسیع تر قیادت کے میدان میں وہ قائدانہ کردار ادا نہ کر سکے ۔ پھر میں نے کہا کہ قائدانہ کردار سے مراد حقیقتاً داعیانہ کردار ہے۔ داعیان کر دار کے سلسلہ میں صحیح طریقہ یہ ہے کہ مواقع کو تلاش کر کے انہیں دعوتی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ موجودہ زمانہ میں دعوت کے بے پناہ مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ان کو معلوم کر کے انہیں استعمال کیا جائے۔

تقریر کے بعد حسب قاعدہ لوگوں نے سوالات کیے۔ مگر سوالات زیادہ ترجزئی نوعیت کے تھے۔ میں نے اپنے جواب میں ان کی وضاحت اصولی انداز میں کی۔ میرا یہ مقالہ کسی قدر اضافہ کے ساتھ الرساله جولائی ۱۹۹۳ میں خصوصی نمبر کے طور پر شائع ہو چکا ہے)

میں نے اپنی تقریر میں خصوصیت کے ساتھ یہ بات کہی کہ اسلام کا سب سے زیادہ طاقت ور پہلو اس کا دعوتی پہلو ہے۔ اور موجودہ زمانہ میں اسلامی دعوت کے مزید نہایت موافق امکانات پیدا ہو گئے ہیں جن کو استعمال کر کے نہایت کامیابی اور تیز رفتاری کے ساتھ اسلامی دعوت کا کام کیا جا سکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page