smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۱۸
اس سلسلہ میں اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے میں نے کئی مثالیں دیں۔ مثلاً میں نے بتایا کہ بنارس ہندو یونی ورسٹی کے ایک ہندو طالب علم نے اپنی ریسرچ کے لیے یہ مضمون لیا کہ ہندو ازم میں خدا کا تصور (The concept of God in Hinduism)۔ اس ہندو طالب علم کے ہندو پروفیسر نے کہا کہ ہندوؤں میں تو ۳۳ کروڑ گڈ ہیں اور گاڈ کے بھی سب گاڈ ہیں۔ پھر تم کہاں تک ریسرچ کرو گے اور کب تمہارا مقالہ مکمل ہوگا۔ تم اگر خدا پر ریسرچ کرنا چاہتے ہو تو بہتر یہ ہے کہ اسلام میں خدا کا تصور (The concept of God in Islam) کا مضمون لے لو۔ طالب علم نے ایسا ہی کیا اور ہندو یونی ورسٹی سے اس کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی مل گئی۔
اس طرح کی مثالیں میں نے دعوت اسلامی کے امکانات و مواقع بتانے کے لیے دی تھیں مگر ایک مسلمان بزرگ جو اسلامی دعوت کا مطلب اسلامی جہاد سمجھتے تھے انھوں نے کہا کہ یہ سب تو نکتے ہیں۔ اور پھر اس کے خلاف ایک پر جوش تقریر شروع کر دی۔
اس طرح کے تجربات مجھے بار بار ہوئے ہیں۔ ان سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا جو پڑھا لکھا طبقہ ہے اس کا ذہنی شاکلہ بگڑ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بے اصل باتیں اس کو حقائق کے روپ میں نظر آتی ہیں اور جو حقیقت باتیں ہیں وہ اس کو اس طرح دکھائی دیتی ہیں گویا کہ وہ صرف نکتے ہوں، جن کو قابل لحاظ سمجھنے کی ضرورت نہیں۔
مسلم علماء اور دانشوروں کے متعلق میرا تجربہ ہے کہ ان کا فکر شخصیتوں کے گرد گھومتا ہے نہ کہ حقیقتِ قرآن و حدیث کے گرد۔ اس کا مظاہرہ اس سیمینار میں بھی ہوا۔ کئی لوگوں کو میں نے دیکھا کہ وہ اپنی تقریر یا اظہار خیال میں اقبال کے اشعار کا حوالہ اس طرح دیتے رہے جیسے کہ اس کی حیثیت بھی قرآن وحدیث کی طرح ایک معتبر ماخذ کی ہے اور کسی نقطہ نظر کے حق میں اقبال کا تائیدی شعر مل جانا یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ نقطہ نظر صحیح اسلامی نقطہ نظر ثابت ہوگیا۔ حالانکہ یہ ایک غیر علمی طریقہ ہے جو علمی مجلس کے لیے ہرگز موزوں نہیں۔
میں نے اپنی تقریر میں یہ بات کہی تھی کہ قائدانہ کردار سے مراد داعیانہ کردار ہے۔ اس سلسلہ میں متعین تجویز کے طور پر میں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دوبارہ اسی قسم کا ایک ادارہ قائم کرنا چاہیے جو اقبال نے لاہور میں قائم کیا تھا مگر وہ زندہ نہ رہ سکا۔ میں نے کہا کہ ۱۹۷۱ء میں میں لاہور گیا تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues