Al-Risala · December 1994 · page 21

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۲۱

اسی طرح میں نے جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ کے ذمہ داروں کو یہی پیش کش کی اور ان سے بھی یہی کہا کہ میں قیام کے لیے ایک کمرہ کے سوا اور کسی قسم کی کوئی چیز آپ سے نہیں چاہتا۔ ان لوگوں نے ابتداً پسندیگی کا اظہار کیا۔ مگر اس کے بعد وہ خاموش ہو گئے۔ اسی طرح اور بھی بعض مدارس کو میں نے اسی قسم کی پیش کش کی مگر کسی کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملا۔

مدارس کی تمام شرطوں کو میں یک طرفہ طور پر ماننے کے لیے آمادہ تھا، اس کے باوجود انھوں نے کیوں اس بے ضرر پروگرام کو منظور نہیں کیا ، اس کی وجہ فکری جمود کے سوا اور کچھ نہیں۔ فکری جمود کے ساتھ کوئی ادارہ درو دیوار کے اعتبار سے تو ترقی کر سکتا ہے۔ مگر فکری جمود کے ساتھ علمی اور ذہنی ترقی کسی حال میں ممکن نہیں۔

ایک موقع پر میں نے کہا کہ ہمارے علماء اکثروقتی مسائل میں الجھے رہتے ہیں۔ حالاں کہ اصل کام یہ ہے کہ تاریخی عوامل کو اپنے موافق بنایا جائے ۔ مثلاً سید رشید رضا ۱۹۱۲ میں لکھنؤ آئے۔ پھر دیو بند جاکر دار العلوم میں انھوں نے تقریر کی۔ انھوں نے اس پرزوردیاکہ علماء سیاسی مشاغل کو چھوڑ کر تبلیغ کریں۔ اگر وہ بھر پور طور پر اس میدان میں کام کریں تو اقلیت و اکثریت کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ گا۔ مگرہمارے علماء نے اس دور رس تجویز کو نظر انداز کر دیا۔ وہ اقلیت و اکثریت کے مسئلہ کے حل کے لیے مدنی فارمولا اور آزاد فارمولا پیش کرتے رہے۔ جس کا خلاصہ یہ تھا کہ مرکزی اسمبلی میں ہندؤوں اور مسلمانوں کو برابری (parity) کا حق دے دیا جائے، حالاں کہ یہ سیلاب کے آگے تنکوں کا بند باندھنا تھا۔

ایک صاحب نے نہایت جوش کے ساتھ کہا کہ ، ۱۹۱۷ سے پہلے کے دور میں انگریزوں نے برصغیر ہند میں ایسا تعلیمی نظام رائج کیا جس سے ہماری ذہنی غلامی برقرار رہے۔ میں نے کہا کہ یہ ایک غیر حقیقت پسندانہ طرزِ فکر ہے اور اس طرزِ فکر نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

اس دنیا میں ہر برائی میں کچھ اچھائی کا پہلو ضرور موجود رہتا ہے۔ انگریزوں کے رائج کردہ تعلیم کا معاملہ بھی یہی تھا۔ اس کا ایک پہلو وہ تھا جو آپ نے فرمایا۔ اسی کے ساتھ اس کا دوسرا پہلو یہ تھا کہ وہ بین اقوامی زبان (انگریزی) سکھاتے تھے اور نئے علوم کی تعلیم دیتے تھے اور موجودہ زمانہ میں ان

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page