Al-Risala · December 1994 · page 28

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۲۸

کو اپنے گھیرے میں لے کر اس کے اوپر گولہ باری کرتی رہیں۔ مگر اس بغاوت کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی اور نہ ان کو معلوم تھا کہ اندرونی طور پر انگریزوں نے کیا انتظامات کر رکھے ہیں۔ انگریز گورنر نے ٹیلی گرام پر کان پور کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے ربط قائم کیا۔ وہاں سے بڑی تعداد میں فوج آئی۔ اس نے باغیوں کو اپنے گھیرے میں لے کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس طرح یہ محاصرہ ختم ہوا۔ انسائیکلو پیڈیا برطانیہ میں لکھنو کے تذکرہ کے تحت بتایا گیا ہے : The best preserved monument is the Residency (1800), the scene of a heroic defence by British troops during the 1857 Indian Mutiny. (VI/374). بسیلی گارد کی اس عمارت پر ایک کتبہ لگا ہوا ہے۔ اس میں اس وقت کے ہندوستانی وائسراے لارڈ کیننگ کی ڈائری کے یہ الفاظ درج ہیں :

“There does not stand recorded in the annals of war an achievement more truly heroic than the defence of the Residency at Lucknow”. Lord Canning Viceroy & Governor General of India. جناب نثر جلیل صاحب (۴۸ سال) لکھنو میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ہیں۔ انھوں نے بہت سے سبق آموز تجربات بتائے۔ وہ بہت ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے ۱۹۷۶ء کا ایک واقعہ بتایا۔ اس وقت وہ اعظم گڑھ میں منصف مجسٹریٹ تھے۔ ان کے وطن کے ایک آدمی کا کیس ان کی عدالت میں آیا۔ اس نے چاہا کہ تحفہ وغیرہ دے کر انھیں متاثر کرے اور اپنے حق میں فیصلہ حاصل کرے ۔ وہ تحفے لے کر ان کے یہاں آیا۔ انھوں نے واپس کر دیا۔ مگر وہ نہیں مانا۔ اس نے کئی بار مختلف قسم کے تحفے پیش کرنے کی کوشش کی۔ وہ ہر بار منع کرتے رہے، انھوں نے اس آدمی سے کہا کہ کیس میں فیصلہ کا کوئی تعلق ان چیزوں سے نہیں ہے۔ قانون کا جو تقاضا ہوگا اس کے مطابق ہی تمہارے کیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

منع کرنے کے باوجود آدمی نہیں مانا اور بار بار انھیں متاثر کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ آخر ایک دن جب وہ تحفے لے کر آیا تو نژ جلیل صاحب کو غصہ آگیا۔ انھوں نے اس آدمی کو ایک کمرہ میں بند کر کے اسے مارا ۔ نثر جلیل صاحب کی والدہ کو یہ قصہ معلوم ہو گیا۔ انھوں نے اس کی خبر ان کے والد مولانا عبد السمیع صاحب کو کر دی۔ موصوف یوپی اسمبلی کے ممبر تھے اور ۱۹۶۶ء میں ۲۷ سال کی عمر

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page