smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۵
رے۔ شہر کے مسلم نوجوان جوق در جوق آتے اور مولا نا سے بڑے ذوق و عقیدت سے ملتے ۔ “ اسی قسم کے الفاظ مزید اضافے کے ساتھ علامہ اقبال کے بارہ میں لکھنے والوں نے لکھے ہیں۔ اگر فی الواقع علامہ اقبال کی نظم اور مولانا مودودی کی نثر کی وہی حیثیت ہوتی جو بتائی جاتی ہے تو آج پاکستان میں اسلام کا چمنستان لہلہارہا ہوتا، جہاں انہیں کام کرنے کا موقع ملا۔ مگر جیسا کہ معلوم ہے، معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ جس چیز کو بلند مضامین سمجھا گیا تھا وہ صرف بلند الفاظ تھے۔ اور بڑے بڑے الفاظ بول کر شخصی مقبولیت تو مل سکتی ہے، اس طرح کے لفظی مظاہروں سے قوموں کی تعمیر نہیں ہوتی۔
یہاں سید مختار احسن رفیقی (۱۹ سال) سے ملاقات ہوئی۔ وہ جامعہ دار السلام عمر آباد میں زیر تعلیم ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہاں تقریبا چالیس نو مسلم طلبہ ہیں۔ ان کادارالاقامہ الگ ہے۔ اور ان کے لیے دو سال کا مخصوص کورس بنایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ نو مسلم عام مسلم طالب علموں سے بہت ممتاز ہوتے ہیں۔ ان کے اندر صبر اور سنجیدگی کا مادہ ہوتا ہے۔ مثلاً مطبخ میں کھانا اگر کم پڑ جائے اور کچھ طلبہ کو بروقت کھانا نہ ملے تو عام مسلم طلبہ شور اور احتجاج کرنے لگتے ہیں۔ مگر نو مسلم طلبہ بالکل خاموش رہتے ہیں اور کھانا نہ ملے تو چپ چاپ واپس چلے جاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ نو مسلم عام مسلم طلبہ سے زیادہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔ تقریبا سب کے سب تہجد کی نماز پڑھتے ہیں۔ وہ تعلیم میں زیادہ دھیان دیتے ہیں، کردار میں وہ دوسروں سے بلند ہوتے ہیں۔ نو مسلم حضرات کا عام طور پر یہی حال ہوتا ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ نسلی مسلمانوں میں اخلاقی بلندی لانے کی ایک تدبیر یہ ہے کہ دعوت و تبلیغ کے ذریعہ بڑی تعداد میں نو مسلموں کو مسلمانوں کے سماج میں داخل کیا جائے ۔ اس نئے خون کی آمد پرانے خون کے اندر نئی زندگی پیدا کرنے کا سبب بن جائے گی۔
لکھنؤ کے قومی آواز (۲۹ فروری ۱۹۹۲) میں مراسلات کے کالم میں ایک مراسلہ پڑھا جس کا عنوان تھا ” قرآن اور سائنس“۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ” قرآن شریف کا پڑھنا اور سننا عبادت ہے“ انھوں نے لکھا تھا کہ حسن تلاوت یہ ہے ” قرآن شریف پڑھ کر یا سن کر گداز قلب پیدا ہو اور آدمی کو رونا آئے۔ اللہ کی ہیبت طاری ہو۔ اس کی رحمت و مغفرت کی امید بڑھے۔ یہی قرآن شریف
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues