Al-Risala · December 1994 · page 37

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۷

حفاظت پھول کی ممکن نہیں ہے اگر کانٹوں میں ہو خونئے حریری اس طریقہ کو مولانا علی میاں ملت کی عظیم دریافت کہتے تھے۔ بھوپال میں تقریر کرتے ہوئے انھوں نے پرجوش طور پر کہا کہ " ہم نے اپنے آپ کو پالیا ہے"۔ میں اس طرزِ فکر سے مطمئن نہ تھا۔ میں نے مولانا علی میاں سے خط و کتابت کی اور ان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا۔ مگر انھوں نے وقت دینے سے انکار کیا۔ اس سلسلہ میں ان کا آخری خط یہ تھا :

" جواباً صرف اتنا عرض کرنا ہے کہ جو جملہ آپ کی سمجھ میں نہیں آیا اور جس کی تشریح آپ کرانا چاہتے ہیں، اس کو مجذوب کی بڑ سمجھ کر نظر انداز کر دیجیے۔ اس موضوع پر مزید خط و کتابت نہ کی جائے ۔ " (۲۹ اپریل، ۱۹۶۷)

مولانا علی میاں نے لکھا تھا کہ اس سلسلہ میں ان کے خصوصی رفقاء مولانا محمد منظور نعمانی اور ڈاکٹر عبد الجلیل فریدی سے بات کرلی جائے۔ ۱۵ اپریل ۱۹۶۷ء کو لکھنؤ میں گوئن روڈ کی مسجد میں مولانا محمد منظور نعمانی سے ملاقات کی۔ کئی گھنٹہ کی گفتگو میں جب میں نے معاہداتی سیاست کے بارہ میں مولانا کی تمام دلیلوں کو منہدم کر دیا تو انھوں نے فرمایا: مگر اس میں منفی فائدہ تو ہے۔ منفی فائدہ سے ان کی مراد یہ تھی کہ کانگریس کو شکست دے کر ہم اپنی اس قوت کا مظاہرہ کریں گے کہ ہم سیاسی نقصان پہنچانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ میں یہ کہہ کر وہاں سے چلا آیا کہ اس میں منفی فائدہ بھی نہیں ، البتہ ہمارا اپنا نقصان ضرور ہے۔ اور وہ ہے ملک میں فرقہ دارانہ زہر کا اضافہ ۔

ڈاکٹر عبد الجلیل فریدی سے ۱۶ اپریل ۱۹۶۷ء کو حضرت گنج میں ان کے مطب میں ملاقات ہوئی۔ اس وقت وہ "کانگریس ہر او سیاست" کے چیمپیئن بنے ہوئے تھے۔ تقریباً پون گھنٹہ کی گفتگو میں میں نے ان کے تمام دلائل کو رد کر دیا۔ جب ان کے پاس اپنے حق میں کوئی دلیل باقی نہیں رہی تو آخر میں انھوں نے کہا : مگر اسٹیٹس کو میں چینج تو ہوگا۔ چونکہ وہ مزید گفتگو کے لیے آمادہ نہ تھے اس لیے میں غم ناک دل کے ساتھ واپس چلا آیا۔

میں اس معاملہ میں کتنا زیادہ غم ناک تھا۔ اس کو بتانے کے لیے میں صرف ایک حوالہ دوں گا۔ الجمعیة ویکلی(۲۰اکتوبر۱۹۶۷)میں میں ایک تفصیلی مضمون کے تحت میں نے لکھا تھا " مسلمانوں کی سیاست کا یہ موڑ ذاتی طور پر راقم الحروف کے لیے اس درجہ تشویش ناک تھا کہ اس کو سوچ کر اکثر میری راتوں

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page