Al-Risala · December 1994 · page 39

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۳۹

ایسی تحریکوں کی عمر کو بڑھاتی ہے اور انتظار کی پالیسی اس کی عمر کو مزید کچھ اور کم کر دیتی ہے۔ ایک صاحب نے نصیحت کے لیے کہا۔ میں نے ان کی نوٹ بک پر یہ جملہ لکھ دیا : قوم کی خدمت صرف وہ شخص کر سکتا ہے جو قوم کی بے توجہی کے باوجود قوم کی خدمت کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو۔

ایک اور صاحب کو یہ جملہ لکھ کر دیا :

ہر آدمی اپنی ذات کے معاملے میں پریکٹیکل پسند ہے اور دوسروں کے معاملے میں آئیڈیل پسند۔

لکھنو کی یادوں میں سے ایک یاد مولانا عبد الباری ندوی (۱۹۶۶ء - ۱۸۹۰) کی ہے۔ میرے دل میں ان کی بہت عزت تھی۔ وہ بھی مجھ سے بہت زیادہ محبت فرماتے تھے۔ پہلی بار میں ان سے ۱۹۴۳ کے آغاز میں لکھنو میں ملا تھا۔ ان کو میں نے " تعبیر کی غلطی " کا پورا مسودہ دکھایا۔ پھر ان کی تصدیق اور اتفاق کے بعد اس کو اشاعت کے لیے دیا۔

اس کے بعد کئی بار ان سے میری خط و کتابت ہوئی۔ اپنے ایک خط میں انھوں نے میرے بارہ میں لکھا : " باقی میرے نزدیک تو آپ جدید طبقہ کی طرف مبعوث ہیں "۔ اپنے اسی حسن ظن کی بنا پر انھوں نے یہ پیش کش کی تھی کہ لکھنو (سیتا پور روڈ) میں اپنے وسیع مکان کو وہ " اسلامک ہوسٹل‘‘کے " کے نام پر وقف کر دیں اور مجھ کو اس کا نگراں بنا دیں۔ اس میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ٹھہرا کر ان کی اسلامی تربیت کی جائے۔ تاہم بعض وجوہ سے میں اس کو قبول نہ کر سکا۔ انھوں نے اپنی کتاب (مذہب اور سائنس) کا مسودہ مجھے دیا تھا کہ میں اس کو ری رائٹ کر دوں۔ مگر میں یہ خدمت بھی انجام نہ دے سکا۔ بعد کو ۱۹۷۱ء میں یہ کتاب مجلس تحقیقات و نشریات اسلام (لکھنو) سے اسی طرح شائع کی گئی ہے۔ یہ ایک مفید کتاب ہے ۔ تاہم اپنی موجودہ صورت میں وہ ایک قسم کا مجموعہ اقتباسات ہے۔ اس میں وہ تجزیہ و تحلیل موجود نہیں جو اس موضوع سے تعلق رکھنے والی کتاب میں ہونا چاہیے۔

۱۹۶۶ کے آخر میں میں نے دو ہفتہ ان کے مکان پر قیام کیا تھا۔ یہ وہ زمانہ ہے جب کہ ان

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page