smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۰
کے وسیع مکان کے ایک بیرونی کمرہ میں ڈاکٹر فیاض الاسلام (علی گڑھ) اور مولاناعبدالمجید ندوی، ایم اے رہتے تھے۔ مولانا عبدالمجید صاحب آخر عمر میں مدرسۃ الاصلاح (سرائیر) کے صدر مدرس تھے۔ ۲۳ مئی ۱۹۹۱ کو اعظم گڑھ کے قریب ایک سڑک کے حادثہ میں ان کا انتقال ہو گیا۔ اس قیام کے دوران ایک روز ایساہواکہ مولاناعبدالباری مرحوم اپنی چارپائی پر بیٹھے تھے۔ میں نیچے فرش پر بیٹھا ہوا تھا۔ گفتگو کے دوران مجھ پر خاص کیفیت طاری ہوئی۔ میں سے مولانا کے پیروں پر اپنا دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے کہا : مولانا آپ مجھے بیعت فرمالیں۔ مولانانے فرمایاکہ تم تو پیدائشی صوفی ہو۔ پھر بھی میں تم کو اسی طرح اپنی بیعت میں لیتا ہوں جس طرح حضرت تھانوی نے مجھ کو اپنی بیعت میں لیا تھا۔ (واضح ہو کہ مولانا مرحوم حضرت تھانوی کے خلیفہ مجاز تھے) اس طرح گویا میں مولانا عبد الباری صاحب کے واسطے سے حلقہ تھانوی میں شامل ہوں۔ مزید یہ کہ لوگ اپنے شیخ کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر بیعت ہوتے ہیں۔ میں اپنے شیخ کا پاؤں پکڑ کر ان سے بیعت ہوا ہوں۔ راقم الحروف کے بارہ میں ایک صاحب نے بے بنیاد تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے ـــــــــ ” ہمارے مولانا عبدالباری صاحب ندوی مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ کبیر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی کسی کے سامنے صغیر بنا ہو، ورنہ وہ فتنہ بنتا ہے ۔ وحید الدین خاں صاحب کی کمی یہی ہے کہ وہ صغیر بننے سے پہلے کبیر بن گئے ۔ ان کی ادعائی تحریریں دن بہ دن جادہ اعتدال سے ہٹتی جارہی ہیں ۔ “ (ماہنامہ الرشاد مارچ - اپریل ۱۹۹۱ ، صفحہ ۶۰)
راقم الحروف کو دعویٰ تو درکنار غلط فہمی کے درجہ میں بھی کبیر ہونے کا گمان نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے کو کبیر سمجھنا شرک کی نوعیت کا گناہ ہے۔ کیوں کہ کبیر صرف ایک ہے، اور وہ اللہ رب العالمین کی ذات ہے۔ تاہم یہ عجیب بات ہے کہ جس مولاناعبدالباری ندوی کے حوالے سے مذکورہ بات کہی گئی ہے ، اسی کے ساتھ میرا وہ واقعہ گزرا جس کا ذکر اوپر کیا گیا۔ ۱۹۷۰ میں میں نے الجمعیۃ ویکلی ویکلی (دہلی) کی ادارت قبول کی۔ صرف میرے تعلق کی بنا پر مولانا عبد الباری صاحب مرحوم ۔ الجمعیۃ دیکھنے لگے، جب کہ اس نے پہلے وہ اس کو نہیں پڑھتے تھے۔ اس سلسلہ میں ایک دلچسپ لطیفہ یاد ہے ۔ الجمعیتہ ویکلی (۲فروری ۱۹۶۸)میں میں میرا ایک مضمون چھپا۔ اس کا عنوان تھا : دیوار قہقہہ ۔ اس مضمون سے پہلے اکتوبر ۱۹۶۶ میں میں نے اپنے لڑکے
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues