Al-Risala · December 1994 · page 42

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۲

ایک اردو ہفت روزہ (۲۸ فروری ۱۹۹۲) میں دو صفحوں کا ایک مضمون پڑھا۔ اس اس کا عنوان تھا: روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج کے مظالم کی انتہا۔ یہ مضمون ایک برمی مسلمان کے قلم سے تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ اراکان کے مسلمانوں کی آزادی کی تحریک کو برمی حکومت بے رحمانہ طور پر کچل رہی ہے اور اس کا سلسلہ ۱۹۳۰ء سے جاری ہے۔ ۱۹۵۰ء سے اراکان کے مسلمان اپنی آزادی کے لیے گوریلا تحریک چلا رہے ہیں۔ اس مدت میں دو لاکھ سے زیاوہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً دو لاکھ مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں اور وہاں بدترین افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ریاض کے عربی ہفت روزہ الدعوة (۶ فروری ۱۹۹۲) میں ایک روہنگیا لیڈر کا انٹرویو چھپا ہے۔ اس کا عنوان ہے : الحكومة البورمية اقرت مخططالابادتنا۔

اس کو پڑھ کر مجھے یاد آیا کہ ندوہ کے زمانہ قیام میں ایک روز ندوہ کے ایک سینیر استاد میرے کمرہ میں آئے اور راز داری کے ساتھ فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں ہندوستان چھوڑ کر اراکان چلا جاؤں۔ برما کے اس سرحدی علاقہ میں بیشتر مسلمان آباد ہیں اور وہاں اسلامی حکومت قائم کرنے کے روشن امکانات ہیں۔ میں نے اس منصوبہ سے اختلاف کرتے ہوئے رفاقت سے معذوری ظاہر کی۔ اس پر وہ بگڑ گئے اور مجھ کو بزدل اور بے ہمت وغیرہ کا الزام لگانے لگے۔ مذکورہ استاد اراکان تو نہیں گئے البتہ کچھ دنوں بعد معلوم ہوا کہ وہ پاکستان چلے گئے ہیں۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں میں یہ سیاست عام ہے کہ کسی ملک کے ایک حصہ میں اگران کی اکثریت ہے تو اس حصہ کو بقیہ ملک سے الگ کر کے وہاں دہ خود مختار مسلم حکومت یا آزاد اسلامی حکومت قائم کرنے کی تحریک چلانے لگتے ہیں۔ میرے نزدیک اس سیاست کا تعلق نہ اسلام سے ہے اور نہ عقل سے۔ اس احمقانہ سیاست کے نتیجہ میں ملک کی حکومت جب ان کے اوپر سختی کرتی ہے تو دوسرا کام انہیں یہ مل جاتا ہے کہ ملکی حکومت کے مظالم کے خلاف سطحی قسم کے بیانات اور مضامین چھاپتے رہیں۔ اس کا نام اگر اسلام ہو تو میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ غیر اسلام کس چیز کا نام ہو گا۔ لکھنو پچھلی کئی صدیوں تک مسلم حکمرانوں اور مسلم نوابوں کا مرکز رہا ہے۔ اس بنا پر وہاں مسلم عہد کی بہت سی تاریخی عمارتیں پائی جاتی ہیں۔ "چھتر منزل" سے گزرتے ہوئے مجھے یاد آیا کہ یہ محلات اُس زمانہ میں کتنی زیادہ لایعنی سرگرمیوں کا مرکز بنے ہوئے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page