smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۴
ایک ادبی ماہنامہ "نئی نسلیں" کے نام سے جاری کیا تھا ۔ 1953-55 کیاتھا۔۵۵۔ ۱۹۵۴میں اس میں میرے چند مضامین شائع ہوئے ۔ ان کے عنوانات یہ ہیں :
زندگی میں شعر کا مقام شاعری ـــــ اس کا فن اور کردار شعر کی موجودہ ہیئت میں اصلاح کی ضرورت شعر کی موجودہ ہیئت ( اعتراضات کا جواب )
ارادہ ہے کہ ان مضامین کو ، دوسرے اسی قسم کے مضامین کے ساتھ ، " ادبیات اسلام " کے نام سے ایک مجموعہ کی صورت میں شائع کر دیا جائے ۔
م نسیم صاحب کے بارہ میں ایک مضمون اخبار قومی آواز ( 8 دسمبر 1991 ) میں نظر سے گزرا ۔ یہ ان کے دوست ڈاکٹر سید عبد الباری کے قلم سے تھا ۔ اس میں نہ کوئی واقعہ ہے اور نہ کوئی تجزیہ ۔ پورا مضمون شعری اسلوب میں لکھا گیا ہے ۔ مثال کے طور پر نسیم صاحب بعض حالات کے نتیجہ میں لکھنؤ سے ایک امریکی شہر میں چلے گئے ۔ اس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے :
" زمانہ کی گردشوں نے انھیں اپنے محبوب شہر میں نہ رہنے دیا اور وہ اسلامی نشاۃ ثانیہ کی آرزو لیے ہوئے دیار فرنگ کی طرف چل دیے ۔ ان کی شخصیت بکھر کر پورے کرۂ ارض پر پھیل گئی ۔ "
یہ شعری اسلوب موجودہ زمانہ میں تمام مسلم اہل قلم کے یہاں عام ہے ۔ دورِ جدید کا تقریباً پورا اسلامی ادب اسی اسلوب میں لکھا گیا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں کوئی بھی مسلم مصنف نظر نہیں آتا جس نے اسلام کو وقت کے سائنٹفک اسلوب میں پیش کیا ہو۔ یہ شعری اسلوب جاگیرداری دور میں پیدا ہوا تھا۔ صحابہ کرام نے اسلام قبول کیا تو ان کے یہاں خود بخود جاہلی دور کے شاعرانہ اسلوب کا خاتمہ ہو گیا۔ موجودہ زمانہ کے مسلم مفکرین اور مصلحین کا حال ہے کہ زمانہ کی انقلابی تبدیلیاں بھی انھیں اس پر مائل نہ کر سکیں کہ وہ زوال یافتہ دور کے شعری اسلوب کو ترک کر دیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues