Al-Risala · December 1994 · page 47

smoking is prohibited on domestic flights

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۷

ابتدائی دور میں تھا کہ اس کی مخالفت کا بازار گرم ہو گیا۔ تمام علماء کرام جن میں مولانا لطف اللہ علی گڑھی، مولانا محمد علی مونگیری، علامہ شبلی نعمانی اورمولاناسید عبدالحئی جیسے آفتاب وماہتاب پر کفر کا فتویٰ صادر ہو گیا۔ یہی نہیں بلکہ جو ان کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر گردانا گیا۔ ندوہ کی مخالفت کے لیے چار رسالے جاری کیے گئے۔

مولانا عبد اللہ عباس ندوی نے مزید لکھا ہے کہ ندوہ کے خلاف عوام میں خوب نفرت پھیلائی گئی۔ بڑے بڑے مدارس کے سفرا، بمبئی اور کلکتہ جاتے تو لوگوں کو بتاتے کہ ندوہ ایک کالج ہے، جہاں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اور انگریزی طرز رہائش ہے۔ اور یہاں کے پڑھے ہوئے ۔ لوگوں کو سوائے عربی اخبارات پڑھنے کے کچھ نہیں آتا۔ (قومی آواز ۱۹ جنوری (۱۹۹۲) عجیب بات ہے کہ آج یہی اہل ندوہ الرسالہ کے دینی مشن کے خلاف خود بھی اسی قسم کا بے بنیاد طوفان اٹھائے ہوئے ہیں۔ ۱۸۹۸ میں ندوہ قائم ہوا تو اس وقت کے قدامت پسندوں کو وہ "جدید" معلوم ہوا۔ اس کو دین سے انحراف سمجھ کر وہ اس کے مخالف بن گئے۔ آج اسی گروہ کو الرسالہ مشن دوبارہ جدت اور انحراف کا کیس دکھائی دیتا ہے، حتیٰ کہ الرسالہ مشن کے رد میں اہل ندوہ کو دلائل نہیں ملے تو انھوں نے اس کے خلاف تنقیص، عیب جوئی اور الزام تراشی کی مہم شروع کردی۔ قدامت پسند لوگ کسی نئی چیز کا استقبال ہمیشہ اسی طرح کیا کرتے ہیں۔ سو سال پہلے ندوہ "جدید" کے ہم معنی تھا، اس لیے قدامت پسند ذہن اس کے مخالف ہو گئے۔ اب خود ندوہ ایک قدیم ادارہ بن چکا ہے ۔ اب خود وہ بھی وہی کر رہا ہے جو اس کے ساتھ سو سال پہلے کیا گیا تھا۔ موجودہ ندوہ صرف ان چیزوں کی اہمیت کو جانتا ہے جس پر سو سال کی مدت گزر چکی ہو۔ نیا فکر اور نیا اسلوب موجودہ ندوہ کے لیے اجنبی ہے۔ چنانچہ آج کے کسی جدید کا وہ خود بھی اسی طرح مخالف ہو جاتا ہے جس طرح سو سال پہلے اس کے جدید کی مخالفت کی گئی تھی۔ اس زمانہ میں افتخار اعظمی صاحب حضرت گنج پیلیس کے ایک مکان میں رہا کرتے تھے (۲ اپریل ۱۹۹۴ کو لندن میں ان کا انتقال ہو گیا) غالباً ۱۹۶۵ کی بات ہے، انھوں نے یہاں اپنے ایک ہندو دوست سے ملایا۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور مذہب میں یقین نہیں رکھتے تھے گفتگو کے دوران انھوں نے مجھ سے کہا : محمد کو اگر تاریخ سے نکال لیا جائے تو تاریخ میں کیا کمی ۱۳ رسالہ دسمبر ۱۹۹۴

‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues

Printed page