smoking is prohibited on domestic flights
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۴، صفحہ ۴۸
رہ جائے گی۔ ۔ میری زبان سے نکلا کہ وہی کی جو محمد سے پہلے تاریخ میں تھی۔ مذکورہ تعلیم یافتہ ہندو کے اس سوال نے میرے ذہن میں ایک مستقل ہیجان برپا کر دیا۔ اس کے بعد میں سیرت اور اسلام کا اسی خاص نقطۂ نظر سے مطالعہ کرنے لگا۔ میرے اس مطالعہ کا نتیجہ دو کتابیں تھیں۔ پیغمبرِ انقلاب (۱۹۸۲) اور اسلام دورِ جدید کا خالق (۱۹۸۹) مذکورہ ہندو کا سوال بظاہر اشتعال انگیز تھا۔ اگر میں اس کو سن کر بگڑ جاتا تو میرے حصے میں صرف یہ آتا کہ میں یہ کہتا پھروں کہ ہندو بہت متعصب ہوتے ہیں۔ ہندو اسلام دشمن ہیں، وغیرہ۔ مگر جب میں نے ان کے کلام کو مثبت ذہن کے ساتھ سنا تو وہ میرے لیے ایک طرف دو کتابوں کی تالیف کا سبب بن گیا اور دوسری طرف خود میری ذات کے لیے وہ اضافہِ ایمان کا ذریعہ ثابت ہوا۔ موجودہ صدی میں لکھنؤ مختلف پر شور تحریکوں کا مرکز رہا ہے۔ مگر یہ تحریکیں حقائق سے زیادہ جذبات پر مبنی تھیں، چنانچہ تقریباًسب کی سب بے نتیجہ ہو کر رہ گئیں۔ انہی میں سے ایک وہ واقعہ ہے جس کو میثاق لکھنؤ (Lucknow Pact) کہا جاتا ہے۔
یہ واقعہ ۱۹۱۶ کا ہے۔ مسلم لیڈروں کو یہ خوف تھا کہ آزاد ہندوستان میں ہندواپنی عددی اکثریت کی بنا پر غالب حیثیت حاصل کر لیں گے۔ اس کے حل کے لیے ۱۹۱۴ سے پہلے جو تدبیریں سوچی گئیں، ان میں سے ایک ”میثاق لکھنؤ“ تھا۔ لکھنؤ میں کانگریس اور مسلم لیگ کے لیڈروں کی مشترکہ میٹنگ میں ایک سمجھوتہ ہوا۔ اس کی رو سے مسلمانوں کے مطالبہ کے مطابق ، جداگانہ انتخاب کے اصول کو مان لیا گیا۔ اقلیت کے حقوق کی حفاظت کے لیے اس کو اس کی آبادی سے کچھ زیادہ نشستیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اس کو ویٹ سسٹم (weightage system) کہا گیا۔ اس کے مطابق طے پایا کہ آیندہ جو قوانین صوبائی یا مرکزی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں یا جو اصلاحات ملک میں نافذ کی جائیں، اگر کسی فرقہ کے نمایندوں کی تین چوتھائی تعداد ان کے خلاف ہو تو وہ قوانین پاس نہیں کیے جائیں گے اور نہ ایسی اصلاحات کو قبول کیا جائے گا۔ مسلم لیگ کے لیڈروں کو شکایت ہے کہ کانگریس بعد کو اس معاہدہ سے پھر گئی اور اس طرح اس نے ملک کی تقسیم کے اسباب پیدا کیے ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس لفظی معاہدہ کو کانگریس یا ہندو نے نہیں بلکہ حقائق کے زور نے ختم کیا۔ اسی قسم کا ایک لفظی معاہدہ وہ تھا جو خود پاکستان میں محمد ایوب خاں اور حسین سہروردی نے
‹ Previous page Next page › Contents of December 1994 All issues